متفرق

امتحان کے دنوں‌میں‌ دماغ تیزکرنےوالی غذائیں

امتحانات میں اکثر بچے پڑھائی کا دھیان رکھتے رکھتے صحت پر سے توجہ مکمل طورپر ہٹا دیتے ہیں۔ نیند کی کمی، جلدی میں کھانا پینا اور سارا وقت پڑھائی میں ہی صرف کرنے سے اکثر بچے امتحانات کے دنوں میں تمام تر کوشش کے باوجود بھی وہ نمبر حاصل نہیں کر پاتے جن کیلئے انہوں نے کوشش کی ہوتی۔
جان ہے توجہان ہے کی کہاوت پر عمل کرتے ہوئے طلبہ کو اپنی صحت کا بھی بھر پور دھیان رکھنا چاہیے اور ایسے صحت مند کھانے استعمال میں لانے چاہیں جو انکی ذہنی استعداد میں اضافہ کریں تا کہ وہ باآسانی امتحان میں محنت کے مقابل گریڈز حاصل کریں، آج ایسی ہی چند دماغ تیزکرنےوالی غذائیں موضوع بحث لائیں‌گے۔
اخروٹ
اخروٹ وٹامن ای اور زِنک جیسے غذائی اجزاء سے لیس ہوتے ہیں جس سے دماغی صحت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اخروٹ میں پروٹین ، فائبر اور فیٹس بھی ہوتے ہیں جو صحت کیلئے مفید ہوتےہیں اور لمبے دورانیے تک توانائی پہنچانے کا سبب بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: رقص کرنے پر خواتین گرفتار

انڈے
انڈے ناشتہ کا اہم جزو ہیں لیکن وٹامن بی سکس، فولک ایسڈ اور بی 12 جیسے وٹامن کی موجودگی ذہنی استعداد میں بھی اضافہ کرتے ہیں ۔ امتحانات کے دورطلباء کم از کم ایک انڈا لازمی کھائیں۔ اس سے دماغ تیز ہوگا اور امتحانات میں بھرپور پرفارم کرنے کا موقع میسر آئے گا۔
ڈارک چاکلیٹ
کوکوا ڈارک چاکلیٹ کا اہم جزو ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات بھی رکھتا ہے جو دماغ میں نیورون اور خون کی نسیں بڑھانے کا موجب بنتی ہیں جو دماغ کی تیزی کا باعث بنتے ہیں۔
جہاں دماغ تیزکرنےوالی غذائیں ہوتی ہیں وہیں طلباء روزانہ کئی ایسی خوارکیں بھی استعمال کرتے ہیں جو امتحان کے دنوں میں دماغ کی دہی کر دیتی ہیں۔ کیفین، زیادہ میٹھے والے کھانے، تلی ہوئی چیزیں، سافٹ ڈرنکس سے اگر گریز نہ کیا جائے تو امتحان کے دنوں میں دماغ وہ استعداد نہیں دکھا پائے گا جس کی توقع کی جا رہی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button