وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کے بین الاقوامی چرچے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے چرچے اب پاکستان سے لیکر دنیا بھر میں پھیل گئے ہیں۔ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے آن سکرین کیمسٹری کو ترکیہ میں بھی پذیرائی مل رہی ہے اور ان کے ڈرامے اب بڑے شوق سے ترکش زبان میں ڈب کر کے چلائے جانے لگے ہیں۔
دونوں اداکاروں کا مقبول ڈرامہ تیرے بن نے یوٹیوب پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور مجموعی طور پر اس ڈرامے کو تین ارب سے زائد ویوز مل چکے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا نمبر ہے۔ میرب اور مرتسم کے رومانس کی اس جوڑی کو اب بین الاقوامی پذیرائی بھی مل رہی ہے۔
ڈرامہ تیرے بن اس وقت ترکش چینل کنال 7 پر نشر ہورہا ہے اور اس کیلئے ڈرامے کو خصوصی طور پر ترکش زبان میں ڈب کر کے نشر کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کی رومانوی کہانی کو ترکش مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: لائبہ خرم کا بوائے فرینڈ کون
ترک مداحوں کا دونوں سٹارز کیلئے پیار دیکھ کر گزشتہ دنوں یمنیٰ زیدی نے بھی ترک مداحوں کر سکرین شاٹ شیئر کیا جو ظاہر کرتا ہے کہ ترک شہری بھی مرتسم اور میرب کی جوڑی کو خود پسند کر رہے ہیں اور ڈرامے میں اپنی خوب دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
ڈرامہ تیرے بن ان چند ڈراموں میں شامل ہے جسے اس قدر پذیرائی ملی ہے کہ اسے کسی اور زبان میں ڈب کر کے بین الاقوامی سطح پر دکھایا جارہا ہے۔ جیو ٹی وی کے اس مقبول ڈرامے کا ترکش نام اویلسین ڈیرن رکھا گیا ہے۔
تیرے بن 2023 میں اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔ تاہم اب اسکی ملکی سطح اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی کے بعد سیزن ٹو بھی آنے کے چانسز ہیں۔ آن سکرین جوڑی میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔