
ایکس پلیٹ فارم پر عاشر باجوہ نامی ایک شخص جو کہ سوشل میڈیا اینالیٹکس کے ماہر سمجھے جاتے ہیں ، اعداد و شمار کی بنیاد پر پاکستان کے سیاسی اور دیگر معاملات پر تجزیہ دیتے رہتے ہیں۔ اب کی بار انہوں نے پاکستانی صحافی طلعت حسین کے سوشل میڈیا کا پوسٹ مارٹم کیا ہے۔
عاشر باجوہ لکھتے ہیں کہ تابش ہاشمی کے شو پر طلعت حسین نے کہا کے صحافیوں کے 3 گروپس ہیں پرو عمران ، اینٹی عمران اور تیسرا صحافی ۔ ڈیٹا کی مدد سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کے طلعت کون سے صحافی ہیں . اس کے لیے طلعت کی 2600+ یو ٹیوب وی لاگز اور 12000+ ایکس پر کی گئی پوسٹس کا جائزہ لیتے ہیں۔
طلعت کے یو ٹیوب ویڈیو ٹائٹلز اور ایکس پوسٹس میں ان پولیٹیکل لیڈرز اور پولیٹیکل پارٹیوں کے درمیان70% سے زیادہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملتا ہے۔
مہنگائی ، بجلی ، ڈالر ، پیٹرول وغیرہ کے بارے میں90% ویڈیوز اور پوسٹس 2022 اور اس سے پہلے ملیں گی . سب سے زیادہ 2019/2020 میں. 2022 سے پہلے گورننس ، بزدار ، وسیم اکرم پلس ، مہنگائی ، بجلی ، پیٹرول ، ڈالر ، معیشت ، کالا جادو ، اسٹیبلشمنٹ ، ISI چیف ، باجوہ ، سیم پیج ، جبکہ 2023/24 میں کھڑی ، توشہ خانہ ، اڈیالہ جیل ، گوگی گامے مامے ، بشریٰ ،٩مئی، فتنہ ، علیمہ کی شرلی ، جج ، عدالت ، اسٹیبلشمنٹ ، فیض ، ہاجرہ خان ، مانیکا ، قاضی آ گیا ، علوی کے دانت ، عمران کے ترلے ، آڈیو لیک ، اہم ٹوپکس .
عاشر باجوہ کے مطابق طلعت کی ویورشپ کو دیکھا جائے تو وہ یو ٹیوب اور ایکس پر 2022 کے بعد مسلسل گر رہی ہے . نیچے دئیے گئے ڈیٹا میں یو ٹیوب اور ایکس پر اوسط ویورشپ کا جائزہ۔