کھیل

محسن نقوی صدر بننے کو تیار

اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس ہی ایک سال کی ایکسٹینشن ملی تھی۔

نگران وزیر اعلیٰ، چیئرمین پی سی بی، وفاقی وزیر داخلہ جیسے اہم قلمدان چلانے والے محسن نقوی اب صدر بننے کو تیار ہیں اور یہ صدارت ہے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی تقرری روٹیشن کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ اب کی باری پاکستانی کی ہو گی اور یوں صدر ایشین کرکٹ کونسل ہوں گے ہمارے محسن نقوی صاحب۔

 

محسن نقوی صدر بننےکو تیار:

 

اس وقت اے سی سی کے صدر انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس ہی ایک سال کی ایکسٹینشن ملی تھی۔

تاہم ان کا وقت ختم ہونے کے بعد روٹیشن پالیسی کے تحت یہ عہدے پاکستان کے حصے میں آئے گا ۔ پاکستان میں اس عہدے  کیلئے امیدوار ہیں جناب محسن نقوی صاحب چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ۔

لیکن کیا وہ وفاقی وزیر داخلہ، چیئرمین پی سی بی ہوتے ہوئے یہ عہدہ حاصل کر پائیں گے یا نہیں اس پر ابھی آراء تقسیم نظر آتی ہیں۔

 

کیا نقوی صاحب چیئرمین پی سی بی ہوتے ہوئے یہ عہدہ رکھ پائیں گے؟

 

اس سے قبل جب وہ نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے پر براجمان تھے اور انہیں چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سونپا جانے لگا تو یہ بات زیر بحث آئی کہ وہ بیک وقت دو عہدے رکھ سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں: نہ نواز شریف نہ عمران خان، لاہور کا مقبول ترین لیڈر کون

تاہم انہیں طاقتور حلقوں کی سپورٹ حاصل ہونے کی وجہ سے پاکستان میں تو ایسی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم اب بات ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کی ہے، یعنی کہ معاملہ اب بین الاقوامی سطح کا ہے۔

اس حوالے سے یہ بات قابل غور ہے کہ آئی سی سی کرکٹ بورڈز کو خود مختار طریقے سے چلانے کی ہدایات جاری کرتا ہے جبکہ سیاسی مداخلت کی نفی کرتا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو سیاسی چھیڑ خانی کی وجہ سے معطل کر دیا تھا۔ تاہم اب دیکھنا ہو گا کہ محسن نقوی صاحب کی تقرری پر آئی سی سی کا کیا مؤقف ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا باقاعدہ اعلان اکتوبر تک ہونے کے امکانات ہیں جبکہ یہ عہدہ دوسال پاکستان کے پاس رہے گا۔ یعنی کہ اب دو سال محسن نقوی صاحب کے توانا کندھوں پر یہ بوجھ بھی ڈالا جاتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button