پاکستانسیاست

زین قریشی کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کا بیان آگیا

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی گمشدگی اور پھر ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کو قائل نہیں کر سکی ہے اور پارٹی ان کے وضاحت قبول کرنے سے انکاری ہے۔
زین قریشی کے حوالے سے کئی تھیوریاں سامنے آرہی ہیں لیکن اب اس پر شاہ محمود قریشی کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کا مؤقف ان کی بیٹی مہر بانو قریشی کے ذریعے سامنے آیا جو آج اپنے والد سے جیل میں ملاقات کرنے گئیں اور بعدازاں انہوں نے ایک ویڈیو میں اپنے والد سے ہونے والی گفتگو سامنے رکھی۔
زین قریشی کے معاملے پر مہربانو کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے پر پورا یقین اور اعتماد ہے اور مجھے یہ یقین ہے کہ وہ کبھی میرے ساتھ اور میرے مؤقف کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا اور نہیں کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑا منصف اللہ ہے اور میں اس پر چھوڑتا ہوں، سچ ہمیشہ سامنے آجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ترامیم کو ووٹ نہ دینے کے باوجود پی ٹی آئی کو مخدوم زین قریشی کیوں قبول نہیں

مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ والد کو پچھلے چند دنوں سے جو ملک میں چل رہا ہے اس سے آگاہ کیا تو ان کا ایک ہی پیغام تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ میں نے اصولی مؤقف اپنایا اور اس پر قائم رہا اور اسکی سزا مجھے دی گئی اور یہ قربانی میں اپنے اصولوں کیلئے دے رہا ہوں۔
وائس چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بڑی بھاری قیمت چکانا پڑی اور سائفر کیس میں انہیں دس سال سزا ہوئی لیکن وہ خان صاحب اور پارٹی کے ساتھ قائم رہے۔ بعدازاں انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس میں باعزت بری کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button