مسلسل تین بار میئر لندن منتخب ہونے والےمسلمان رہنما صادق خان

برطانیہ میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما اور پاکستانی نژاد صادق خان مسلسل تیسری بار میئر کا الیکشن جیت کر میئر لندن منتخب ہو گئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ہفتے کی رات آنے والے انتخابی نتائج میں صادق خان نے 61 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے مد مقابل کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوسن ہال کو شکست دے دی۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ نتائج کے برعکس کڑے مقابلے کی پیشن گوئی کی جا رہی تھی۔
صادق خان خود بھی نتائج میں ہیر پھیر دیکھ رہے تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں اپنے ووٹرز کو مطلع کر دیا تھا کہ کہ ان کی مد مقابل سوسن ہال چپکے سے الیکشن جیت کر حیران کن نتائج دے سکتی ہیں۔
الیکشن کے بارے میں فکر مند ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کی پارٹی کا غزہ اسرائیل جنگ پر موقف تھا جس میں ان کی جماعت لیبر پارٹی اسرائیل کی حمایتی تھی۔ انتخابات سے چند دن قبل آنے والی میڈیا رپورٹس میں بھی یہ بتایا گیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل لیبر پارٹی کو مسلمان ووٹرز کی جانب سے حمایت میں کمی کا سامنا ہے ۔
مزید پڑھیں: وہ مسلم خاندان جو مائیکروسافٹ اور ایمازون کے بانی سے زیادہ امیر ہے
لیبر پارٹی کے ترجمان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے غزہ پر موقف کی وجہ سے ان کی ووٹرز پر اثر پڑا ہے تاہم پاکستانی نژاد صادق خان اب تیسری بار تمام تر دعووں کے برعکس الیکشن جیت چکے ہیں۔
پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان 2016 میں پہلی بار الیکشن جیت کر میئر لندن منتخب ہوئے تھے۔ 2021 میں سخت مقابلے کے بعد وہ دوسری مدت کے لیے بھی لندن کے میئر منتخب ہوئے اور اب وہ تیسری بار لندن کے میئر بننے والے پہلے مسلمان رہنما بھی بن گئے ہیں۔
3 Comments