کھیل

ویمن کرکٹ ٹیم کو آفریدی مل گیا

کرکٹ کی دنیا میں آفریدی کا نام سنتے ہی چھکوں چوکوں کی برسات ذہن میں آنے لگتی ہے ۔ تاہم شاہد خان آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد میل کرکٹ ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی مل گئے۔ لیکن اب ایک نیا فی میل ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جس نے ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی آفریدی مہیا کر دیا۔
پشاور میں صاحبزادہ فرحان کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے جس میں ایمرجنگ ٹیلنٹ میں علینہ خان آفریدی نامی کرکٹر سامنے آئی ہیں جنہیں ویمن ٹیم کی آفریدی کالقب دیا جارہا ہے۔ علینہ خان کا کہنا ہے کہ جس طرح شاہد خان آفریدی نے پاکستانی ٹیم کا نام دنیا میں مشہور کیا ہے وہ بھی کوشش کریں گی کہ پاکستان کی نمائندگی کریں اور گرین شرٹ حاصل کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم فوج کے حوالے

علینہ خان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق رہا ہے تاہم پڑھائی اور دوسری ذمہ داریوں کے باعث تاخیر سے اکیڈمی جوائن کی۔ تاہم علینہ آفریدی اب ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹاگری میں شامل ہو چکی ہیں اور ان کا نام کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں ہورہا ہے۔
صاحبزادہ فرحان کرکٹ اکیڈمی کی کوچ حاجرہ سرور کا کہنا ہے کہ وہ ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے بیک اپ کا تیار کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علینہ اچھی کرکٹر ہیں تاہم ان کا تجربہ کم ہے اسلیئے ہم ان کا تجربہ بڑھانے پر کام کر رہی ہیں۔
اکیڈمی کا حصہ بننے والی خواتین کھلاڑیوں کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح لاہور اور دوسرے بڑےلاہور جیسے بڑے شہروں میں خواتین کو ایسے مواقع مل رہے ہیں تو پشاور میں بھی ایسے مواقع ضرور ملنا چاہیں تا کہ خواتین کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button