
50 ڈگری کے قریب درجہ حرارت اور 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، کراچی میں گزشتہ ہفتے سینکڑوں افراد کی جان لینے کا موجب بنا۔ بجلی کے بھاری بھرکم بل دینے کے باوجود بھی کراچی کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے اور اس شدید گرمی میں بھی دن کے صرف 5،6 گھنٹے بجلی میسر ہے۔
کراچی میں بجلی کے انتظامات دیکھنےوالی سپلائی کمپنی کے الیکٹرک عوام پر کسی طور رحم کھانے کے موڈ میں نہیں ہے۔ تاہم کراچی کو اب ایسا مسیحا میسر آیا ہے جو کے الیکٹرک خرید کر کراچی کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے کا خواہاں ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین علی شیخانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کے الیکٹرک خرید رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ذمہ داری جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ طفر عباس کے سپرد کی ہے کہ وہ تمام تر معلومات لے کر انہیں آگاہ کریں کہ وہ کس طرح کے الیکٹرک خرید سکتے ہیں؟
مزید پڑھیں:ایک ہفتےمیں ایدھی سرد خانے آنے والی 700 لاشوں کی وجہ کیا
ان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار کی آمدن والے گھرانوں کو 1 لاکھ سے زائد کے بل موصول ہو رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں اپنے شہر کے لوگوں سے پیسے کمانے کا کوئی شوق نہیں ہے اور وہ ایسا صرف اپنے شہر کے لوگوں کو لوڈشیڈنگ کی مصیبت سے نکالنےکیلئے کریں گے۔
علی شیخانی نے اس کے علاوہ کراچی کی بے امنی پر بھی دل کھول کر بات کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے شہری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بھی مالی مدد کریں گے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وہ ایسے افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ وہ اکثر شہر میں ہونے والے ایسے واقعات پر ظفر عباس کے ذریعے متاثرہ فیمیلیز کو مالی امداد مہیا کرتے ہیں۔عیدالاضحیٰپر بھی انہوں نے پاکستان میں قربانی کیلئے کئی اونٹ عطیہ کیئے ۔