اہم خبریںپاکستان

سستی روٹی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ سے معطل

چار دن کا ریلیف پھر اندھیری رات۔ شہریوں کو ابھی سستی روٹی کا لطف ہی حاصل نہیں ہوا تھا کہ سستی روٹی کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 6 مئی تک حکم نامہ معطل کیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن ویلفیئر کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
اس موقع پر نان بائی ویلفیئر کا مؤقف تھا کہ صوبوں سے وفاقی دارالحکومت تک آٹا لانا کا خرچ بھی زیادہ ہے یوں یہاں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر روٹی مہیا کرنا ناممکن ہے۔عدالت نے استفسارکیا کہ کیا کبھی تندور والے سے بھی پوچھا گیا ہے کہ آٹا کتنے میں پڑ رہا ہے یا صرف عوام میں واہ واہ کرانے کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن نکال دیا گیا۔
مزید پڑھیں:کیا پی ٹی آئی ملٹری کسٹڈی سے اپنے کارکنان کو چھڑاپائے گی؟

اس سے قبل حکومت کی جانب سے 120 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔ تاہم نان بائیوں نے حکومتی نرخ مسترد کر دیئے تھے جس پر احتجاج اور تندور بند کرنے پر بھی انہیں کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم یہ عدالتی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیا گیا ہے جو کہ وفاقی دارالحکومت تک محدود ہے۔ صوبہ پنجاب جہاں کارروائیوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں نان بائی اس سہولت سے فائدہ نہ اٹھا پائیں گے۔
اس سے قبل اسلام آباد کے بلیوایریا میں نجی کمپنی کے ملازم نے اردو وائس ٹی وی کو بتایا کہ وہ دفتری اوقات میں دوپہر کا کھانا ساتھ کے ہوٹلز سے کھاتے ہیں جہاں روٹی کی قیمت کبھی کم نہیں ہوئی اور آج بھی روٹی کی قیمت 25 جبکہ نان کے نرخ 30 روپے تک مقرر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button