اہم خبریںپاکستان

منصور علی شاہ قاضی فائز عیسیٰ‌کے الوداعی تقریبات سے جان چھڑ گئے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس میں شریک ہوں گے اور نہ ہی جسٹس یحییٰ آفریدی کے بطور چیف جسٹس حلف برداری میں۔
ایسا وہ کسی ناراضگی کے باعث نہیں کر رہے بلکہ انکی ایک ذاتی مصروفیت اس کے آڑے آگئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود انکی غیر حاضری کو خبر بنایا جارہا ہے۔
یہ بحث اس وقت جاری ہوئی جب سینئر صحافی احتشام کیانی نے ایک ٹویٹ میں خبر دی کہ جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے اور واپسی یکم نومبر کو ہو گی۔
تاہم ان کی اس روانگی کی خبر سامنے آتے ہی صحافی اویس یوسفزئی نے لکھا کہ عمرہ مبارک ہو مگر ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ پورا سال اور گرمیوں کی چھٹیاں گزار کر انہی دنوں میں عمرہ کرنے سے ثواب کے علاوہ بھی دو مزید فوائد ملیں گے۔ ایک تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی ریفرنس میں شرکت نہیں کرنی پڑے گی اور نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

مزید پڑھیں:جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو

صحافی بشیر چوہدری نے ان کے ٹویٹ پر تبصرہ کیا کہ اس سے ایک اور چیز بھی معلوم ہوتی ہے کہ منصور علی شاہ صاحب کو کافی پہلے سے معلوم تھا کہ وہ چیف جسٹس نہیں بن رہے ورنہ عمرہ کے لیے سیٹوں یا ہوٹل بکنگ کل رات بارہ بجے کے بعد اور وہ بھی ایک ہی دن بعد کے لیے شائد ممکن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے بطور چیف جسٹس نامزد کئےجانے کے بعد سے ایک خبر سامنے آرہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیاجارہا ہےکہ جسٹس مںصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر اب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ لیکن بظاہر ان کے کنڈکٹ سے ایسا نہیں لگتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button