متفرق

22 برس بعد کوہ پیما کی لاش مل گئی

کوہ پیمائی ایک ایسا شوق ہے جس میں اکثر کوہ پیما اپنی جان سے گزر جاتے ہیں لیکن ان کی مہم جوئی یاد رکھی جاتی ہے۔ تاہم اب پیرو میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کوہ پیما کی مہم جوئی کے دوران حادثے سے موت کے 22 برس بعد اس کی لاش مل گئی جو کہ حیران کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کوہ پیما جس کا نام سٹامپفل بتایا جاتا ہے 2002 میں 59 برس کی عمر میں اپنی ٹیم کے ہمراہ کوہ پیمائی پر نکلے ، تاہم 22 ہزار فٹ پر ہواسکرن نامی پہاڑ پر ان پر برفانی تودہ گرا جس کے بعد وہ نیچے دب گئے تاہم ان کی لاش برآمد نہ کی جا سکی۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث برف پگھلنے سے سٹامپفل کی لاش سامنے آگئی۔ حیرت انگیز طور پر کم درجہ حرارت کی وجہ سے لاش کے کپڑے، جوتے ، پاسپورٹ اور کوہ پیمائی کا سامان محفوظ رہا۔ پولیس نے جمی ہوئی دستاویزات کو تحویل میں لیا تو انہیں امریکی سیاح کا پتا چلا جو کہ 22 سال قبل حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایپل واچ سے خاتون کی جان بچانے والا ڈاکٹر

سٹامپفل پہلے سیاح نہیں جن کی لاش اتنے عرصے بعد برآمد ہوئی۔ اس سے قبل 41 سال قبل حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کی باقیات ملی تھیں۔ مذکورہ خاتون 1981 میں اپنی بہن کی ساتھ مہم جوئی پر تھیں جب اچانک ان کا پاؤں پھسلا اور وہ گہری کھائی میں جا گری اور یوں انکی لاش گزشتہ سال برآمد ہوئی۔
گلیشئرز کے حوالے سے ریسرچ کرنے والے ادارے کا کہناہے کہ گزشتہ صدی گرم ترین صدی تھی جس کی وجہ سے گلیشئرز پگھلنے میں تیزی دیکھی گئی ہے۔زیادہ گرم اور زیادہ ٹھنڈ دونوں سیزن دیکھنے والے ممالک خاص طور پر اس سے متاثر ہوئے ہیں کیونکہ گرمی کے موسم میں گلیشئر پگھلنے میں تیزی آنے کے بعد سے سیلابی صورتحال کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button