
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زیردیا گیا ہے۔ کورٹ رپورٹر مغیث علی کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان کا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ ہوا جس میں عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہے،جلد اور زبان پر نشانات ہیں،بشری بی بی کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دیا جائے۔ اس موقع پر عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شک ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے، مجھے پتہ ہے اس کے پیچھے کون ہےاگر بشریٰ بی بی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار ایک شخص ہوں گے۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ایجنسی کے لوگ بنی گالہ سے اڈیالہ جیل تک سب چیزیں کنٹرول کر رہے ہیں،بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے کروانے کا حکم دیا جائے، معائنہ ایک جونیئر ڈاکٹر سے کروایا گیا جس پر ہمیں اعتبار نہیں،بشری بی بی کو زہر دیئے جانے کے معاملے پر انکوائری بھی کروائی جائے۔عدالت کی بانی پی ٹی آئی کو بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ
اس کے علاوہ بشریٰ بی بی نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے کھانے میں ہارپک کے 3 قطرے ملائے گئے،مجھے آنکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے ،سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے،کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے،مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا ،اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بھی بشریٰ بی بی کو زیر دینے کا انکشاف کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
2 Comments