
ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کے والدین ہوجائیں ہوشیار ،ماہرین صحت نے اس حوالے سے خبردار کر دیا ہے کہ ویڈیو گیمز بچوں کی ذہنی صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کر سکتے ہیں، جو بچے کھیل کے میدان کی بجائے سارا سارا دن اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ میں وقت گزارتے ہیں اور ویڈیو گیمز کھیلنے کے عادی ہوجاتے ہیں ان کے دماغ پر اس کا بہت برا اثر پڑتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق، جو بچے دن بھر گیمز کھیلتے رہتے ہیں اور لمبے وقت تک اسمارٹ فون یا کمپیوٹر پر ویڈیو گیمز میں مشغول رہتے ہیں، ان کا دماغ ٹھیک سے کام کرنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ اس کی وجہ زیادہ دیر تک موبائل پر گیمز کھیلنے کی ہوتی ہے جس وجہ سے بچوں کے ذہن پر دباؤ بڑھتا ہے، جس سے انہیں نہ صرف سر درد ہوتا ہے بلکہ انہیں بے چینی اور ذہنی بوجھ بھی محسوس ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، ان کا پڑھائی میں بھی دل نہیں لگتا .
مزید پڑھیں:ایپل واچ سے خاتون کی جان بچانے والا ڈاکٹر
ماہرین صحت کا اس حوالےسے کہنا ہے کہ ویڈیو گیمز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صحت خراب ہو جاتی ہے اور وہ چڑچڑے ہونے لگ جاتے ہیں جس کے باعث وہ اپنے خاندان اور معاشرے سے بھی دور ہو جاتے ہیں۔ دیر رات تک موبائل فون پر آن لائن گیمز کھیلنے کے باعث ان کی آنکھوں کی بینائی بھی متاثر ہوتی ہے اور نیند کا نظام بھی خراب ہو جاتا ہے، جس سے انہیں دن بھر تھکن اور بوریت محسوس ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو اس صورت حال میں خاص توجہ دینی ہوگی اور بچوں کے اسکرین ٹائم کو محدود کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ اور مائیں،کو چاہیئے کہ و ہ بچوں کو اپنے ساتھ گھر کے چھوٹے موٹے کاموں میں مصروف رکھیں اور باہر کھیلنے کی ترغیب دیں،اور والدین خود بھی موبائل فون کا استعمال کم کریں اور اپنے عمل سے بچوں کو دکھائیں کہ یہ چیز بھی محدود استعمال کے لیے ہے۔