اہم خبریں

علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا؟

الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے اور ایسے حالات میں تمام پارٹیاں ممکنہ جیت کے پیش نظر اپنے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے امیدواروں کے نام عوام کے سامنے رکھ رہی ہیں۔ ایسا بھی ایک نام خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کیلئے بھی سامنے آیا ہے۔ یہ نام کے پی کے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور اور انکے خاندان نے ان حالات میں بہت سختیاں برداشت کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ خیبرپختونخوا میں ایک بڑا سیاسی قد کاٹھ رکھتے ہیں۔
سینئر صحافی اسداللہ خان نے شیر افضل مروت کے اس بیان کو اپنے وی لاگ میں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معلوم نہیں کہ یہ شیر افضل مروت کی ذاتی رائے ہے یا اس پر کہیں پارٹی سطح پر فیصلہ ہوا ہے۔ تاہم علی امین گنڈا پور ایک موزوں امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:‌ سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور فیصلہ

یاد رہے کہ ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے گڑھ میں علی امین گنڈاپور نے انہیں تقریباً 35 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی جو کہ ایک پارٹی کے ورکر سے دوسری سیاسی جماعت کے لیڈر کیلئے بڑا اپ سیٹ تھا۔
علی امین گنڈا پور اس وقت پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر بھی ہیں اور وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو عمران خان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
دوسری جانب اتوار کے روز عمران خان کی کال پر مختلف علاقوں میں لوگ ریلی کی صورت میں نکلے۔ ایسے میں سب سے بڑی ریلیوں میں سے ایک ڈیرہ اسماعیل خان کے اس حلقے سے نکالی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی اس حلقے میں ابھی بھی اپنا کافی ووٹ بینک رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button