اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو نے مہر بخاری کا بڑا نقصان کر دیا

بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو نے مہر بخاری کا بڑا نقصان کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے مہر بخاری نے گزشتہ رات انٹرویو کیا لیکن اس انٹرویو نے ان کےپچھلے شوز کی ریٹنگ کو بڑھانے کی بجائے ان سے بھی کم ریٹنگ دلا دی۔
نجی نیوز چینل پر مہر بخاری پرائم ٹائم شو کرتی ہیں جس میں ان کے یوٹیوب ویوز کی تعداد اوسطاً 40 ہزار سے 60 ہزار کے درمیان ہوتی ہے۔ مگر گزشتہ رات سے اب تک 16 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد یہ شو صرف 16 ہزار ویوز ہی دلا سکا۔ یوں مقبول ترین شو میں سے ایک مہر بخاری کے شو کی ریٹنگ گر گئی۔
بلاول بھٹو ایک اہم پارٹی کے سربراہ ہیں اور ان کا انٹرویو زیادہ دیکھا جانے چاہیے تھا لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس۔

مزید پڑھیں: آئینی ترامیم کی بات حکومت کا اگلا ٹاسک، سوشل میڈیا کی بندش؟

اسی طرح گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے ایک اور نجی نیوز چینل پر عاصمہ شیرازی کو بھی انٹرویو دیا لیکن اس انٹرویو کو تقریباً ایک ہفتے گزرنے کے بعد بھی اب تک یوٹیوب پر صرف چار ہزار ویوز مل چکے ہیں جو کہ بہت کم ہیں۔
مہر بخاری کا شوابھی عاصمہ شیرازی کے اس شو سے پھر بھی بہتر رینک کر رہا ہے۔
ایک ایسے وقت میں کہ جب ملک میں آئینی ترامیم کا شور ہے اور اس میں اہم کردار پیپلز پارٹی کا ہے، اس کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کو ویوز نہ ملنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ لوگ ان کی بیانات کو زیادہ سیریس نہیں لے رہے ہیں جو کہ ایک نوجوان رہنما کیلئے بہت قابل غور بات ہونی چاہیے کیونکہ یہ ان کی سیاست کا آغاز ہے اور اگر آغاز میں ہی وہ اتنے غیر اہم ہورہے ہیں تو ڈیجیٹل میڈیا کے اس دوڑ میں وہ بہت پیچھے ہیں اور انہیں اس طرف دھیان دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button