انٹرٹینمنٹ

حبا بخاری کو مداحوں سے کیا گلہ ہے؟

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مقبول ادکارہ حبا بخاری نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرٹینمنٹ شو مین شرکت کی جس میں انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ چند ماہ سکرین سے اوجھل ہوں تو مداح انہیں بھول جاتے ہیں۔
نجی چینل پر تابش ہاشمی کے شو میں شرکت پر جب اینکر نے انہیں یاد دلایا کہ وہ کئی ہٹ ڈرامہ دے چکی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ شائقین کی یاداشت بہت شارٹ ٹرم ہوتی ہے اور وہ جلد ہی آپ کو بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے واضح کیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا ایک ڈرامہ مقبول ہوا تو ہر طرف ان کی ہی باتیں تھیں لیکن تھوڑے ہی عرصے میں لوگ بھول گئے۔ پھر کوئی ڈرامہ آیا تو لوگ سراہنے لگے لیکن چند ماہ نظروں سے اوجھل ہوئیں تو لوگ بھول گئے۔
حبا بخاری نے اپنے گلہ شکوہ صرف شائقین تک محدود نہ رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین سے ہٹ کر شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی کچھ عرصے بعد بھلا دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ حرا خان ڈراموں میں منفی کردار کیوں پسند کرتی ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ تھوڑا عرصہ سکرین سے دور رہو تو لوگ سوال کرنے لگ جاتے کے شادی کے بعد کام ختم یا کم کر دیا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ آیا ہو۔
حبا بخاری اکثر شوز میں شرکت کرتے ہوئے کھل کر بات کرتی ہیں جس میں وہ اپنی ذاتی زندگی سے لیکر کیریئر تک ہر سطح پر بات کرتی ہیں۔ اس دوران وہ شائقین سے ہونے والے شکوے بھی بیان کرتی ہیں۔
اس سے قبل رمضان میں ایک شو میں شرکت کے دوران حبا بخاری نے بتایا تھا کہ شادی کے چھ ماہ بعد ہی یوٹیوب پر نہ صرف ان کے بچہ ہو گیا تھا بلکہ اس کی تصاویر بھی گردش کرنے لگی تھیں۔
یاد رہے کہ ادکارہ حبا بخاری جنوری 2022 میں ساتھی اداکار آرز احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button