دنیا

5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام ہونے والا کھلونا

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ کے ایک کردار ’بوبا فیٹ‘ کا نایاب کھلونا حال ہی میں 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔ یہ نیلامی ٹیکساس میں واقع نیلام گھر ’ہیریٹیج آکشنز‘ کے ذریعے کی گئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بوبا فیٹ کا یہ نایاب ایکشن فیگر صرف 3.75 انچ لمبا ہے، مگر اس کی قیمت نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کھلونے کی نیلامی 525,000 ڈالرز میں ہوئی، جس کے بعد یہ دنیا کے سب سے قیمتی ونٹیج کھلونوں میں شمار ہوگیا ہے۔ اس نے باربی نامی کھلونے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جس پر 1 کیرٹ کا ہیرا نصب تھا اور جو 2010 میں 302,000 ڈالرز میں نیلام ہوا تھا۔
ٹیکساس میں واقع نیلام گھر ’ہیریٹیج آکشنز‘ نے اس نیلامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکشن فیگر ہاتھ سے پینٹ کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے راکٹ فائر کرنے والا ایک سسٹم بھی موجود ہے، جو اسے مزید دلچسپ بناتا ہے۔ بوبا فیٹ کے یہ نمونے 1970 کی دہائی میں کینر کھلونا کمپنی کے لیے بنائے گئے تھے اور یہ دو بچ جانے والے نمونوں میں سے ایک ہے۔ تاہم، کچھ وجوہات کی بنا پر بوبا فیٹ کے ان نمونوں کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے ہی بنانا بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے کونسا نیا فیچر متعارف کروا دیا؟

مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرا بوبا فیٹ ایکشن فیگر 1979 میں لانچ کیا گیا تھا اور اسے بھی رواں سال 31 مئی کی نیلامی میں 84,375 ڈالرز میں فروخت کیا گیا ہے۔ یہ کھلونا اپنی اصل پیکیجنگ میں بند تھا، جو کہ اسے مزید قیمتی بناتا ہے۔
بوبا فیٹ کے اس نایاب کھلونے کی نیلامی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ونٹیج اشیاء کی قیمت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے او ریہی وجہ ہے کہ اس کی نایابی اور اس کے پیچھے موجود تاریخ نے اس کی قیمت کو آسمان تک پہنچا دیا ہے۔ نیلام گھر ’ہیریٹیج آکشنز‘ کا کہنا ہے کہ اس نیلامی میں حاصل ہونے والی خطیر رقم نے اسے ونٹیج کھلونوں کی دنیا کا سب سے قیمتی خزانہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button