متفرق

کیا عیدالاضحیٰ پر ہیٹ ویوز برقرار رہیں گی؟

پاکستان اس وقت ہیٹ ویوز کی زد میں ہے اور میدانی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا ہے۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بھی اس جھلساتی گرمی میں عوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔ جہاں عوام ہیٹ ویو کے ختم ہونے کے بارے میں انتظار میں ہے وہیں عوام کا یہ بھی سوال ہے کہ کیا عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ایسی گرمی رہے گی یا شہریوں کو بارشوں کا تحفہ مل پائے گا ؟
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر موسم گرم اور خشک رہے گا اور اس دوران شہریوں کو ہیٹ ویوز سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنا ہوگا۔ عیدالاضحیٰ سے قبل گرمی میں جہاں شہریوں کو منڈیوں میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں عید کے دنوں میں جانوروں کو بھی اس گرمی سے بچانے کیلئے تگ و دو کرنا پڑے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کیا ہے کہ گرمی ہر آتے دن کے ساتھ بڑھے گی اور آئندہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: آئندہ چند روز میں کتنی ہیٹ ویوز آئیں گی اور ان سے کونسے علاقے متاثر ہونگے؟
چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہیٹ ویوز کے حوالے سے پہلے ہی وارننگ جاری کر دی گئی تھی اور شہریوں کو مشورہ ہے کہ وہ دن کے اوقات میں احتیاطی تدابیر سے کام لیں۔ انہوں نے میدانی علاقوں میں موسم کے گرم رہنے کی ہی پیشن گوئی کی تاہم گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مئی کے آخر اور جون کے اوائل میں تین ہیٹ ویوز کی پیشن گوئی کی تھی ۔ تاہم ان ہیٹ ویوز میں جتنے درجہ حرارت کی پیشن گوئی کی گئی تھی اس سے کئی گنا زیادہ درجہ حرارت دیکھنے کو مل رہا ہے جس میں شہریوں میں تشویش کی لہر ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button