راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستانی اور انگلینڈ ٹیم کا فوکس پچ پر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کا آغاز 24 اکتوبر سے راولپنڈی سے ہوگا۔ اس آخری ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کا فوکس پچ پر ہے کیونکہ پچ کنڈیشنز نے ہی دونوں میچز میں باری باری مہمان اور میزبان ٹیم کو متاثر کیا۔
انگلش ٹیم نے ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جس پچ پر قومی ٹیم کو ایک اننگز سے شکست دی بعدازاں اسی پچ پر پاکستانی ٹیم سے شکست کھا گئی۔
آج دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل پچ کا معائنہ کیا۔ میزبان ٹیم ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سپنرز کے جادوئی اٹیک کو دیکھ کر اس پچ کو بھی سپن بولنگ کیلئے ساز گار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پچ کو سپرز کے کیلئے سازگار بنانے کیلئے ونڈ برکس، پنکھوں اور ہیٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے اور اسے کے پیچھے سوچ 2021 کو جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز والی ہے جس میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کرکٹ بیٹ ہینڈل ٹھیک کر نے سے انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر کرنے والا ساجد خان
تاہم کرکٹ کی تاریخ میں ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے جیسا دوسرے ٹیسٹ میچ میں دیکھا گیا جب 20 وکٹ ہی سپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے حاصل کیں۔
یہی وجہ ہے کہ مہمان ٹیم اب میچ کا معائنہ کر رہی ہے تاکہ راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل سمجھا جا سکے کہ کیا جال بچھایا جارہا ہے۔
اسی حوالے سے آج انگلیڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم اور کپتان بین اسٹوکس نے پچ کا معائنہ کیا۔
اسی طرح انگلش ٹیم نے سپنرز کیلئے پچ سازگار ہونے کے باعث جیک لیچ اور شعیب بشیر کے ساتھ تیسرے سپنر ریحان احمد کا اضافہ بھی کردیا ہے تاکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ امکان ہے کہ پاکستان بنا کسی تبدیلی کے میدان میں اترے۔