اہم خبریںجرم و سزا

پی ٹی آئی رہنما احمد جنجوعہ پر قیامت ٹوٹ پڑی

پی ٹی آئی رہنماؤں کے اغواء کا سلسلہ جاری ہے اور اب کی بار نشانہ بنے انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر احمد جنجوعہ۔ 25 کے قریب نقاب پوش افراد آج صبح احمد کو ان کے گھر سے اغواء کر کے لے گئے۔
ان کی اہلیہ فرحانہ برلاس کا کہنا ہے کہ آج صبح 4 بجے سادہ کپڑوں میں 20 لوگ زبردستی گھر داخل ہوئے ،ہمارے گھر کا دروازہ توڑ کر لوگ داخل ہوئے ،گھر کا سرچ آپریشن شروع کر دیا،میرا موبائل فون بھی لے لیا،احمد جنجوعہ کا لپ ٹاپ موبائل فون بھی ساتھ لے گئے ،سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد احمد جنجوعہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے ، عدالت بازیابی کا حکم دے۔
یاد رہے کہ احمد جنجوعہ کی بازیابی کیلئے وکیل ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ آج ہی ان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے، تاہم درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکی۔
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ یہ بات بہت افسوسناک ہے کہ اگر کوئی شہری ہفتے کے روز اغواء ہو تو اس کی داد رسی کیلئے کیا کوئی عدالت میسر نہیں ہو گی۔ یہ حبس بے جا کا کیس تھا لیکن سماعت کیلئے آج مقرر نہ ہوسکا۔
اس کیس پر اب سماعت سوموار کے روز ہوگی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اس پر سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری، بڑے میڈیا گروپ کیلئے اعزاز کی بات

دوسری جانب احمد جنجوعہ کے اغواء کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور نقاب پوش سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد احمد وقاص جنجوعہ کے گھر گھسے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا سے وابستہ افراد اور ان کے اہلخانہ کو اٹھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی زبیر علی خان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری اطلاعات روف حسن کی پوری ٹیم اس وقت اغوا ہے، میڈیا کا پورا ڈیپارٹمنٹ dismantled ہوچکا ہے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button