دنیا

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پانچویں سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد

کونسلر قیصر عباس گوندل کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پانچویں سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

لندن کے نواحی علاقے گریز میں کونسلر قیصر عباس گوندل کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پانچویں سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کانفرنس میں کون کون شامل؟

 

کانفرنس میں پولیس، کرائم و فائر کمشنرفار ایسکس، میئر آف تھرک، ڈپٹی مئیر آف بیزلڈن، کونسلرز، مختلف کونسلز کے افسران، سی ٹو سی ٹرین، جاب سنٹر، ریپڈ ریسپنس یونٹ , گریزگردوارہ ، گریز و تعلیم مساجد، ہندو ٹیمپل، تامل سکول، بیسٹ برٹش سنٹر، نیسفیٹ، اورسٹ شو، تھرک فوسٹرنگ، سٹاف نیٹورکنگ سمیت مختلف تنظیموں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے کونسلر قیصر عباس کا خطاب

 

تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ "میں کانفرنس میں آنے والے تمام مہمانوں کا مشکور ہوں۔ ان سالانہ تقریبات کا مقصد خواتین کے حقوق بارے آگاہی اور ان کی مختلف شعبوں میں خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔”

اس موقع پر معروف موسیقار چارلس جان نے مختلف دھنیں بجا تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر گریز گردوارہ و کمیونٹی ہال کی جانب سے شرکاء کے لئے ریفریشمنٹس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

کونسلر قیصر عباس کی خدمات کا مختصر احاطہ

قیصر عباس گوندل نہ صرف تھرک کونسل بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے سماجی بہبود کے کام اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے رنگ ، نسل، ذات پات سے مبرا ہو کر عملی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

کونسلر قیصر عباس نے ویسٹ تھرک پوسٹ آفس کو بند ہونے سے بچایا، جس سے رہائشیوں کو اہم سہولت تک رسائی ممکن ہوئی۔ انہوں نے ویکسین بسز اور مفت طبی معائنوں کے ذریعے کمیونٹی کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر کووڈ-19 کے دوران ان کی خدمات ان گنت ہیں۔

تھرک میں کونسلر قیصرعباس کی قیادت میں ثقافتی اور مذہبی شمولیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مختلف روایات کو منانے کے لیے پلیٹ فارمز مہیا کیے۔ ان کے اقدامات، جیسے بین المذاہب کانفرنسز اور ثقافتی فلموں کے پریمیئرز کا انعقاد، تھرک کی متنوع ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button