دنیا

بیلجیئم سے پاکستان آئی سیاح کے ساتھ اسلام آباد میں‌ افسوسناک واقعہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیلجیئم سے پاکستان آئی سیاح کو اغواء کر کے پانچ دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ متاثرہ خاتون کو ملزمان پانچ روز بعد اسلام آباد کے پوش علاقے جی 6 میں ہاتھ پاؤں باندھ کر دن دہاڑے پھینک کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ ان کے ساتھ ملزمان پانچ روز تک جنسی زیادتی کرتے رہے۔ متاثرہ خاتون کی عمر 28 سال، نام سلویٰ اور تعلق بیلجیئم سے بتایا جارہا ہے۔ خاتون کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم عوام پاکستان میں غیر ملکیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات پر تحقیقیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں جرمنی سے آئے ایک سیاح کے ساتھ بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ شخص پاکستان کے دورہ پر سائیکل پر نکلے تھے تاہم انہیں ایک جگہ آرام کرتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ان سے نقد رقم ، موبائل فون اور 5 لاکھ مالیت کا کیمرہ چھین لیا تھا۔

مزید پڑھیں: جرمن سیاح پر تشدد:میرا پاکستان ایسا تو نہ تھا

اس واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شہزاد گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی ٹورسٹ کو دارلحکومت اسلام آباد سے اغواء کیا جاتا ہے اور 5 دن تک مسلسل جنسی زیادتی کرنے کے بعد اسے سڑک پر پھینک دیا جاتا ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس کی ڈیوٹی اور کارکردگی صرف پی ٹی آئی کے کارکنان کا جبری اغواء اور پی ٹی آئی کو کرش کرنے کی ناکام کوشش یا چوروں کو سکیورٹی اور پروٹوکول دینا ہے۔ باقی ملک و قوم جائے بھاڑ میں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button