عفان وحید اور سدرہ نیازی کے درمیان کیا چل رہا ہے

ڈرامہ سیٹ سے ہٹ کر کوئی اداکار اور اداکارہ اگر ایک ساتھ نظر آ جائیں تو بس سوشل میڈیا پر ان کے افیئرز کی خبریں چلنے لگ جاتیں ہیں۔ کچھ یوٹیوبرز تو شادی تک کرا دیتے ہیں اور اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ اداکاروں کو سامنے آکر وضاحت دینی پڑتی ہے۔
اب کی بار ایسی وضاحت دینا پڑی اداکار عفان وحید کو جن کی ساتھی ادکارہ سدرہ نیازی سے شادی کی خبریں چل نکلی تھیں کیونکہ انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں عفان وحید نے سدرہ نیازی کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ ان کا سدرہ نیازی کے ساتھ صرف دوستی کا رشتہ ہے۔ انہوں نے شادی کی افواہوں کی تردید کی۔
عفان نے واضح کیا کہ سدرہ نیازی اور ان کی فیملی کے بھی آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں اورہ وہ پہلے ملتے رہتے تھے لیکن کبھی نوٹس نہیں ہوا۔ اب چونکہ سدرہ اداکاری میں قدم رکھ چکی ہیں اس لئے ان کے اس عمل کو نوٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:انمول بلوچ ریلیشن شپ سےکیوں کتراتی ہیں؟
جب ان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ شادی کب کرنے جارہے ہیں تو اس پرعفان وحید کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم مستانی کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ اپنی شادی سے متعلق سوچیں گے۔
تاہم اداکارہ سدرہ نیازی کے ساتھ شادی کرنے کی خبروں کا جواب انہوں نے نفی میں دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ساتھی اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس پرانکی ڈیٹنگ کی خبریں چل نکلی تھیں تاہم اب عفان وحید کی وضاحت نے معاملہ ٹھنڈا کر دیا ہے۔
ادکارہ سدرہ نیازی اس سے قبل صحافت سے وابستہ تھیں جہاں سے بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ میں قدم رکھا اور بعد ازاں اداکاری کے جوہر بھی دکھانے لگی ہیں۔