پاکستانسیاست

جیل ملاقات میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر عمران خان نے کیا کہا

پی ٹی آئی کے وکیل رہنما علی اعجاز بٹر نے آج جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے عمران خان سے جیل میں ہونے والی ملاقات کی کہانی سنائی۔
علی اعجاز بٹر نے لکھا کہ عمران خان صاحب نے آج کہا کہ نواز شریف اپنے وطن واپس چلا گیا ہے کیونکہ اِنکے پیسے ، جائیداد سب باہِر ہے۔ اِنکو پاکستان کے مستقبل اور عوام کی بہتری سے کوئی سروکار نہیں یہ پاکستان میں صرف اور صرف لوٹ مار کے لئے ہی آتے ہیں اور پھر اپنے وطن واپس چلے جاتے ہیں جب یہ (نواز شریف) وزیراعظم تھا تو 22 دفعہ برطانیہ گیا تھا اب تو یہ بارہواں کھلاڑی ہے۔
علی اعجاز بٹر نے مزید لکھا کہ آج عمران خان صاحب سے اڈیالہ جیل میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کو جِس طرح پنجرے میں بند رکھ کر ٹارچر کیا گیا بُہت ہی افسوسناک ہے، جانوروں سے بدتر سلوک کیا گیا،عمران خان کے سیل کی 5 دن بجلی بند کی گئی، گُھپ اندھیرا کیا گیا، 10 دن تک اُنہیں سیل سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، یہ سختیاں ٹارچر کے زمرے میں آتی ہیں، عمران خان اِس سب کے باوجود ثابت قدم ہیں۔

مزید پڑھیں:فخر زمان کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ عمران خان؟

وکیل رہنما نے مزید لکھا کہ آج عمران خان صاحب نے انتظار پنجوتھا کے اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اِس مُلک کو آئین اور قانون کے بغیر چلایا جارہا ہے، میرے فوکل پرسن کے اغوا کو 21 دن ہو گئے ہیں، اُسکا کیا قصور ہے ؟ اور عدلتیں کیوں خاموش ہیں۔ عمران خان صاحب نے انتظار پنجوتھا کی جبری گمشدگی کو ان کی ذات سے مخاصمت کا شاخسانہ قرار دے دی۔
علی اعجاز بٹر کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران خان صاحب نے بہت واضح الفاظ میں کہا کہ جس نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے اس نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button