کام چور ملازمین ہوشیار

کام چور ملازمین کے ہوشیار ہونے کا وقت ہوا جاتا ہے کیونکہ امریکہ میں ایک بینکنگ کمپنی نے درجن سے زائد ملازمین کو ایک ہی جھٹکے میں نوکری سے برخاست کر دیا ہے کیونکہ وہ کی بورڈ سٹیمولیشن کی تکنیک استعمال کر رہے تھے، یعنی کے کچھ نہ کرتے ہوئے یا سوتے ہوئے بھی حرکت دے کر لیپ ٹاپ کی سکرین آن رکھتے ہوئے کام کرنے کا چکمہ دینا۔
کمپنی نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب آفس کی ڈیوائسز پر ٹیٹل ویئر اور باس ویئر جیسے جدید ٹولز کا استعمال کیا گیا جو کام چوری کرتے اور سوتے ملازمین کیلئے آخری پتہ ثابت ہوا۔
کورونا وباء کے دوران جب آفس ریموٹ ورک پر منتقل ہوئے تو مارکیٹ میں ایسے ٹولز کی مانگ بڑھ گئی جو کہ ملازمین کو کام کرتے ہوئے نگرانی کریں۔
ان میں کچھ سافٹ ویئرز ایسے تھے جو سکرین کی سلیپ موڈ میں جانے پر آگاہ کرتے تھے یعنی کہ اگر کوئی ملازم زیادہ دیر سکرین کو خالی چھوڑتا تو وہ سکرین سلیپ موڈ میں جاتی جس سے پکڑے جاتے۔
تاہم جہاں سافٹ ویئرز ترتیب دیئے جارہے تھے وہیں کام چور افراد ان سے پیچھا چھڑانے کیلئے کوشش کر رہے تھے۔ ملازمین ماؤس موورز کا استعمال کر کے کمپنی کو دھوکے دیتے تھے جبکہ کچھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی کو دھوکہ دیتے۔
ایک شخص نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تو گھومنےوالے پنکھے کے ساتھ ماؤس باندھ دیتے تھے جس سے ماؤس ہلتا رہتا اور سکرین بند نہ ہوتے۔
مزید پڑھیں: ہاتھ سے لکھنے سے یادداشت کیسے بڑھتی ہے
تاہم پھر ایسے سافٹ ویئرز میدان میں آئے جو تھوڑے سے وقفے کے بعد ملازمین کی ڈیوائسز کا سکرین شاٹ لیتے تھے۔ اس کا توڑ نکالنے کیلئے بھی چند کام چور افراد پاوور پوائنٹ تکنیک کا استعمال کرتے تھے جس میں سلائیڈ شو کا آپشن دبا دینے سے تھوڑی دیر بعد سکرین پہ سلائیڈ تبدیل ہوتی رہتے ہے اور یوں سکرین بند نہیں ہوتی۔
لیکن اب جدید سافٹ ویئرز ان دو نمبریوں کو بھی پکڑ رہے ہیں۔ تاہم یہ بلی چوہے کا کھیل بہت دلچسپ ہے کہ جیسے ہی کوئی ٹول مارکیٹ میں آتا ہے توکام چور لیکن تخلیقی لوگ اس کا حل نکال لیتے ہیںَ۔
اگر آپ نے بھی اپنی کمپنی میں استعمال ہونے والا پرفارمنس سافٹ جگاڑ کے ذریعے کریک کر رکھا ہے تو پھر بھی ہوشیار ہو جائیں ورنہ آپ کا حال بھی ان امریکی کمپنی کے کام چور ملازمین جیسا ہو سکتا ہے جو نئے سافٹ ویئر سے آگاہ نہ ہونے کی وجہ سے جاب سے ہاتھ دھو بیٹھے۔