خالی پیٹ کھانا

صبح خالی پیٹ کیا کھائیں کیا نہ کھائیں

رات کا طویل دورانیہ گزرنے کے بعد انسان کے لیئے ہر صبح ایک نیا موقع ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے باقی معاملات کے ساتھ ساتھ صحت کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کرے۔
صبح اٹھتے ہی پہلی خوراک انسان کی صحت مند زندگی کا تعین کرتی ہے۔ جہاں کچھ چیزیں صحت کیلئے فائدہ مند جبکہ کچھ چیزیں خالی پیٹ استعمال کرنے پر آنتوں اور معدے کی بیماریاں جنم لینا کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے ہر صبح موقع غنیمت جانتے ہوئے اپنی خوراک کا صحیح چناؤ کریں۔
نہار منہ جن چیزوں کی افادیت زیادہ ہے اس میں دلیہ ایک سپرفوڈ ہے جوکہ زودہضم ہونے کے ساتھ ساتھ پیٹ کے مسائل جیسا کہ گیس ٹربل اور پیٹ میں درد وغیرہ سمیت نظام انہضام کیلئے مفیدثابت ہوتا ہے۔
ذائقہ میں منفرد پھل پپیتا جہاں صبح خالی پیٹ اچھی خوراک ثابت ہوتا ہے وہیں غذایت سے بھرپور ہونے کے باوجود بھی یہ کیلوریز میں کم ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اچھے ناشتے کے ساتھ وزن کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کیاروز انڈے کھانا نقصان دہ ہے؟

ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انسان کو صبح اٹھتے ہی جسم کو توانائی بخشنے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ پروٹین اور صحت مند چکنائی کی صورت میں انڈے میں موجود ہوتی ہے، اسی لئے صبح کا آغاز انڈے سے کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ خشک میوہ جات یا گری دار میوے اور بیریز بھی خالی پیٹ کی اچھی غذا ہے۔ بیریز فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کم کیلوریز میں آپکا پیٹ بھر دیتا ہے۔
جہاں ان صحت افزاء کھانوں کا ذکر ہورہا ہے وہیں صبح اٹھتے ہی مصنوعی چکناہٹ سے بھرپور کیک ، پیسٹریاں اور دیگر بیکری پراڈکٹس، کولڈ ڈرنکس،مصالحے دار اشیاء ، اور ٹماٹر وغیرہ کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ یہ خالی پیٹ میں زخم پیدا کرنے والے آلات کا سا کام کرتے ہیں جو انسان کو زندگی بھر کی تکلیف میں مبتلا کردیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں