علی رحمان خان شادی کے سوال کرنے والی آنٹیوں سے پریشان

مشہور اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک سلیبرٹی شو میں شرکت کی جہاں انہوں ںے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر بات کی۔یوں تو علی رحمان کا پورا انٹریو ہی دلچسپی سے خالی نہ تھا لیکن ایک موقع پر جب ان سے شادی کے متعلق سوال کیا گیاتو علی رحمان خان شادی کے سوال کرنے والے آنٹیوں سے پریشان نظر آئے۔
اینکر نے سوال کیا کہ کیا لڑکوں پر بھی جلدی شادی کرنے کا بوجھ ہوتا ہے تو علی رحمان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کی جانب سے 20 سال کی عمر کے بعد ان پر تھوڑا پریشر آیا تھا لیکن اب وہ انہیں شادی کرنے کا نہیں کہتے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ان سمیت لڑکوں پر شادی کا دباؤ ہوتا ہے اور یہ دباؤ خصوصی طور پر آنٹیاں ڈالتی ہیں جو سوال کرتی رہتی ہیں ابھی شادی کیوں نہیں کی۔علی رحمان کا کہنا تھا کہ ایسی آنٹیاں نہ خود جیتی ہیں نہ کسی اور کو جینے دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں:حنا آفریدی پسند آنے والے لڑکے کیلئے کیا کریں گی
فلم جانان کے دانیال خان کا مزید کہنا تھا کہ جب شادی کیلئے آپ پر دباؤ ہوتا ہے تو آپ اکثر دباؤ میں غلط فیصلہ کر جاتے ہیں۔ اب چونکہ ان پر دباؤ نہیں ہے تو وہ اگر کوئی ایسا فیصلہ لیں گے تو اس کی ناکامی اور کامیابی کے خود ذمہ دار بھی ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کرنے میں بالکل برکت اور یہ ہمارے دین میں بھی ہے۔ شادی کرنی بھی چاہیے لیکن سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔ اور ایسے وقت میں کرنی چاہیے جب آپ تیار ہوں سنبھالنے کیلئے کیونکہ اگر آپ میچور نہ ہوں تو یا آپ خود کو سنبھالیں گے یا پھر شادی کو سنبھالیں گے۔ انہوں نے خاندانی کلچر پر بھی سوال اٹھایا جہاں علی رحمان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد جوڑے کو سال جوائنٹ فیملی سے دور وقت میسر آنا چاہیے۔