اہم خبریںپاکستاندنیا

پرتشدد واقعات: کرغزستان میں پاکستانی طلبہ اب کس حالت میں ہیں؟

گزشتہ شب وسطی ایشیائی ملک کرغزستان سے آنے والے پریشان کن خبریں جن میں بتایا گیا کہ مقامی افراد نے ہاسٹلز میں مقیم پاکستانی طلبہ کے کمروں میں گھس کر ان پر تشدد کیا ہے کہ بعد سے والدین پریشانی کی حالت میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی پرتشدد واقعات کی ویڈیوز اور طالبعلموں کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز جن میں ان کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حالت قابو میں نہیں ہیں واقعے کی سنگینی کو مزید بڑھا رہا ہے۔کرغزستان میں پاکستانی طلبہ ویڈیوز کے ذریعے یہ دہائی بھی دے رہے ہیں کہ انہیں پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ رات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پیش آیا جہاں مقامی افراد غیر ملکی سٹوڈنٹس کے ہاسٹلز میں گھس گئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا۔ یہاں پاکستان طلبہ کثیر تعداد میں موجود ہیں یوں سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد سے پاکستان میں ہلچل پائی جارہی ہے۔ والدین پریشان ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں رینگتی نظر نہیں آرہی۔
مزید پڑھیں:‌ماں نے بیٹے کومگر مچھوں کے آگے پھینک دیا

مقامی افراد کے مشتعل ہونے کی وجہ چند دن قبل ہونے والا ایک واقعہ ہے جس میں مقامی افراد چند غیر ملکی طلبہ کے ساتھ لڑے جس میں دونوں جانب سے تشدد کیا گیا۔ اس کے بعد سے مقامی افراد مشتعل ہوئے اور آج غیر ملکیوں کے ہاسٹلز پر حملہ کر دیا۔
مشتعل مقامی افراد نے صرف میل طلبہ کو نہیں بلکہ فی میل طلبہ کو بھی اپنے تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے ہاسٹلز میں بھی گھسے۔ خواتین طلبہ کو تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔
عموماً ایسے واقعات کے دوران افواہوں کا بازار بھی گرم ہوتا ہے جس کیلئے ایکس پر ایسی خبریں مل رہی ہیں جن میں پاکستانی طالبعلموں کے جان سے جانے کی باتیں بھی کی جارہی ہیں۔
تاہم کرغزستان حکومت نے پاکستانی حکومت کو واضح کیا ہےکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے پانچ طلبہ زخمی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان تو دیا ہے کہ وہ پاکستان طلبہ پر تشدد کے لے کر پریشان ہیں جبکہ انہوں نے ایمبیسڈر کو حکم بھی جاری کیا ہے کہ بشکیک میں طلبہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ تاہم پاکستانی طلبہ کی ہر چند منٹ بعد موصول ہونے والی ویڈیو ان کے بے یارو مددگار ہونے کو ظاہر کر رہی ہیں۔
چند ویڈیوز ایسی بھی موصول ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی طالبعلم سامان سروں پر رکھے اپنے ہاسٹلز خالی کر رہے ہیں‌ جبکہ موسمی حالات بھی خراب ہیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button