قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری کو کرارا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مشہور ڈیجیٹل میڈیا چینل سیاست ڈاٹ پی کے نے شاہد آفریدی سے منسوب ایک بیان شیئر کیا جس میں لالا کا کہنا تھا کہ ملک چلانے کی بات ہے، سارے بیٹھتے ہیں، ملک کو لے کر چلتے ہیں۔ اگر آپ کی نیت ہے تو ملک کو لے کے چلو، اگر میری نیت یہ ہے کہ میں تو بالکل ٹھیک ہوں، سامنے والا چور، ڈاکو ہے، ایسا ہو نہیں سکتا۔
شاہد آفریدی کے اس بیان کو عمران خان سے منسوب کیا گیا۔ شاہد خان آفریدی کے اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے لکھا کہ اپنے پتے شو کریں، اپنے گدھے شو نہ کریں۔
قاسم سوری کے ٹویٹ کو جب سیاست ڈاٹ پی کے نے گرافک کی شکل میں شیئر کیا تو مشہور کامیڈین شفاعت علی نے لکھا کہ قاسم سوری کی تصویر کے عین اوپر اتنے جلی حروف میں گدھے لکھنا معیوب عمل ہے۔ گرافک ایسا بنایا گیا ہے کہ آپ قاسم بھائی کی تصویر دیکھیں تو اوپر گدھے لکھا نظر آئے۔ یہ نامناسب بات ہے۔ اسے چینج کیجئیے۔
مزید پڑھیں:جنرل فیض حمید کو چارج شیٹ کئے جانےپر پی ٹیآئی کا رد عمل
شفاعت علی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے قاسم خان سوری نے لکھا کہ خنجر چلے کسی پر تڑپتے ہیں ہم امیرؔ سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے گرافک چینج کرنے سے آپ کے پیٹی بند عسکری گدھے بھائی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کوشش کر کے دیکھ لیں گدھا، گدھا ہی رہے گا۔
لیکن اسی دوران شاہد خان آفریدی نے انٹری ماری اور قاسم سوری کو شٹ اپ کال دے ڈالی۔ انہوں نے شفاعت علی کے ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے جارج برناڈ شاہ سے منسوب ایک قول شیئر کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ خنزیر کے ساتھ کشتی نہ لڑیں، کیونکہ آپ دونوں گندے ہو جائیں گے اور خنزیر کو یہ پسند آئے گا۔