پاکستانعوام

سرکاری ملازمین کی پنشن ختم؟

پنشن کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت نے نئے آئی ایم ایف مالیاتی پروگرام سے قبل پنشن اصلاحات لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنشن کی لاگت کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ آنے والے دس دنوں میں آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچے گا جس سے نئے بیل اؤٹ پیکج پر بات ہو گی ۔
اس سے قبل پاکستان نے کم مدت کا تین ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پیکج مکمل کیا تھا تاہم وزیراعظم نے نئی حکومت کے امور چلانے کے لیے ایک وسیع اور جامع آئی ایم ایف پیکج کی ضرورت پر زور دیا ۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے سمارٹ فون، قیمت صرف 15 ہزار

اس موقع پر پینشن کی رقم کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پنشن اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جلد تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفا قی وزیر اطلاعات عطا تارڑکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا حکم اخراجات کی کمی کا دیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی صرف پینشن اصلات کے حوالے سے تجاویز طلب کی گئی ہے جن پر غور کیا جائے گا لہذا عوام الناس قیاس آرائیوں سے بچے.انہوں نے یقین دہانی کرائی کے جب تجاویز حتمی شکل تک پہنچ جائیں گی تو عوام اور میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button