کھیل

راولپنڈی سٹیڈیم میں شائقین پاکستان انڈیا ٹی ٹونٹی میچ کیسے لائیودیکھیں گے؟

ٹی 20 ورلڈکپ کا دھوم دھام آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں چوکے چھکوں کی برسات جاری ہے۔ لیکن شائقین کی نظر 9 جون کو ہونے والے پاکستان انڈیا ٹی ٹونٹی میچ پر ہے ۔ یہ میچ کھیلا تو نیویارک میں جائے گا لیکن شہری اس راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بڑی سکرینوں پر لائیو بھی دیکھ سکیں گے۔
اس حوالے سے سارے انتظامات آئی سی سی نے سنبھال لیئے ہیں۔ آئی سی سی نے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا ہے جس کے تحت مختلف ممالک میں ہائی وولٹیج ٹاکروں کیلئے فین پارکس بنائے گئے ہیں جہاں شائقین بڑی سکرینوں پر میچ کا لطف اٹھا پائیں گے۔
پاکستان انڈیا ٹی ٹونٹی میچ میں نہ صرف شائقین گراؤنڈ میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے بلکہ فیملیز کیلئے خصوصی اسٹالز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس میں کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا وہ میچ جس کےٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہو رہے

اس کے علاوہ اس میچ کے موقع پر شائقین بلال سعید اور آئمہ بیگ کی گلوکاری سے بھی محظوظ ہو پائیں گے۔ میچ کی ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اس فین پارکس کے تمام تر انتظامات آئی سی سی دیکھے گا اور پی سی بی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
ٹکٹس کی قیمت کی بات کی جائے تو مختلف اینکلوژرز میں 500 روپے ، 750 روپے سے لیکر ایک ہزار تک کی مالیت کے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔
آئی سی سی نے مختلف ممالک میں 16 مقامات پر فین پارکس ترتیب دیئے ہیں۔ جہاں پاکستانی کرکٹ فین اپنے ملک میں بیٹھے سٹیڈیم میں لائیو کرکٹ میچ کا لطف اٹھا پائیں گے وہیں اس ٹاکرے میں انڈیا میں قائم فین پارکس میں ہندوستانی شائقین اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کو جمع ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button