رنویر سنگھ

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام سے دپیکا پڈوکون سے شادی کی تصاویر کیوں ہٹا دیں؟

سلیبرٹیز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس مداحوں کے لیے تفریح کا ذریعہ ہوتے ہیں جہاں سے سلیبرٹیز اپنی تصاویر اور زندگی کی روٹین شیئر کر کے مداحوں سے داد سمیٹتے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر صارفین ان کی چھوٹی سے چھوٹی سرگرمی پر بھی نظر رکھتے ہیں ۔
ایسے میں اگر کوئی غیر معمولی چیز دیکھنے کو ملے تو صارفین اسے فورا نوٹ کر کے اس پر چہ مگوئیاں شروع کر دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستانی گلو کار عاصم اظہر بھی اس وقت خبروں کی زینت بنے جب انہوں نے اپنی انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ۔
شائقین نے ان کی اس سرگرمی کو ان کی منگیتر میرب علی سے بریک اپ سے تشبیہ دی۔ تاہم بعد ازاں انہیں ایک پوسٹ میں وضاحت دینا پڑی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے نئے البم کو ریلیز کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں ۔
تاہم اس بار چہ مگوئیوں کی زینت بننے والے مشہور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام سے اپنی اور دپیکا پڈوکون کی شادی تصاویراپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی ہیں جس پر صارفین تجسس میں ہیں صارفین ان کی دیگر پوسٹوں پر بھی کمنٹ کر کے وجوہات دریافت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات نے کس اداکار کو بارات لے کر آنے کی پیشکش کی؟

یاد رہے کہ مشہور بالی وڈ جوڑا سالوں تعلق میں رہنے کے بعد بالاخر 2018 میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بند گیا تھا اور اس جوڑے میں رواں سال میں اپنا پہلا بچہ ہونے کی بھی خوشخبری شیئر کی تھی۔ ایسے میں شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کرنے پر شائقین رنویر سنگھ سے جواب طلب کر رہے ہیں کہ ایسا کیا ہوا کہ شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔
صارفین اس لئے پریشان دکھائی دے رہےہیں کیونکہ سلیبرٹی کپل کے درمیان علیحدگی کی پہلی خبر یہی ہوتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سوشل میڈیا سے ان فالو کر دیتے ہیں اور ایک ساتھ کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے حوالے سے بھی مداح پریشان دکھائی دے رہے ہیں

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام سے دپیکا پڈوکون سے شادی کی تصاویر کیوں ہٹا دیں؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں