
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور آزاد سینیٹر فیصل واڈا ایکس اکاؤنٹ پر آمنے سامنے آگئے۔ معاملہ تب شروع ہوا جب حماد اظہر نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ تو اس ہی دن ہار گئی تھی جب اپنا ترجمان مقرر کرنے کے لئے انھیں فیصل واڈا، حسن ایوب، رضی دادا اور سہیل ورائچ جیسے نمونوں کے علاوہ کوئی بھی نا ملا۔ اپنے مخالفین کے گھر کی خواتین اور بچوں کو کوئی بزدل ہی دھمکی دیتا ہے۔ نہتے شہریوں پر کوئی شکست خردا حریف ہی گولی چلاتا ہے۔
ان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فیصل واڈا نے ایک ٹویٹ کیا جس میں رہنما پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماد اظہر نمونہ پھر بہتر بہ نسبت تیرے جیسے بھگوڑے بزدل سے۔ تو وہ بزدل ہے جو اپنی گھٹیا ویڈیو کے بعد دوسری شادی کے باوجود اسے قبول نہ کرے، تو وہ بزدل ہے جس نے عمران خان کی پیٹھ پیچھے چھرا گونپا ۔ تو وہ بزدل ہے جو کسی کال پر ٹویٹ کے علاوہ سامنے نہیں آیا۔ تو وہ بزدل ہے جو اپنے بزرگ باپ کو چھوڑ کے بھاگ گیا۔ میں تیری اور تیری پارٹی طرح نہ بزدل ہوں نہ گھٹیا ہوں کہ تیری ویڈیو دکھا دوں۔ مجھے قوم کی ماں بہن بیٹیوں کی شرم ہے۔ تو چوہے کی طرح بل میں چھپنے کی بجائے باہر آ۔۔ بزدل بھگوڑے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان اغواء، ویڈیو سامنےآگئی
جواب میں ایک اور ٹویٹ جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے لکھا کہ فیصل واڈا تم وہ ہو جو ساری عمر جھوٹ اور فراڈ کے سہارے پلتے رہے۔ عمران خان کی کابینہ میں سوائے خان کی چاپلوسی اور مالش کے تمھاری کوئی اوقات نا تھی۔ لیکن وقت آنے پر غدار اور بوٹ چاٹ ٹاؤٹ بن گئے۔ آج جس کو تو اپنی عزت سمجھ رہا ہے وہ عبرت ہے۔ تیرا نام آج ایک گالی بن چکا ہے۔