
قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ نے بھی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) بل 2025 میں متنازعہ ترامیم منظور کر لیں۔ پریس گیلری سے صحافیوں کے واک آؤٹ اور اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان سینیٹ نے اس بل کو منظور کیا۔
یہ بل وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پیش کیا۔
پیکا ترمیمی ایکٹ میںکیا ہے جو احتجاج کا باعث بن رہا؟
پیکا ترمیمی ایکٹ میں سیکشن 26(A) شامل کیا گیا ہے، جو آن لائن جعلی خبروں کے مرتکب افراد کو سزا دینے سے متعلق ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلاتا ہے، ظاہر کرتا ہے یا منتقل کرتا ہے جس سے معاشرے میں خوف و ہراس یا بدامنی پھیل سکتی ہے اسے تین سال تک قید، 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
یہ بل اب قانون بننے کے لیے صدر کی رسمی منظوری کا منتظر ہے۔
بل پر سینیٹ میںپی ٹی آئی کا رد عمل :
جیسے ہی بل پیش کیا گیا، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اس کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ قوانین لوگوں کے تحفظ کے لیے بنائے جاتے ہیں، جب کہ مذکورہ بل کا مقصد ایک مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون لوگوں کے تحفظ کے لیے بنائے جاتے ہیں، نہ کہ ان پر ظلم کرنے کے لیے۔ مناسب طریقے سے قانون بنانے میں وقت لگتا ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کے خلاف نازیبا پوسٹ ؛ واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن گرفتار
دریں اثناء وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بل کی منظوری کے بعد سینیٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل کا مقصد صحافیوں کو نشانہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون ٹی وی اخبارات کے ساتھ نہیں بلکہ سوشل میڈیا سے ڈیل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسےبہتر کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا ایکٹ پر رد عمل:
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں آج سہ پہر 3 بجے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہم نے حکومت پاکستان اور منتخب نمائندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سینیٹ آف پاکستان سے ترامیم کو منظور کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کریں۔ ہم ان ترامیم کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ یہ آئین کی روح کے خلاف ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ PFUJ صحافیوں کی تمام یونینوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ سہ پہر 3 بجے اپنے متعلقہ پریس کلبوں میں ایک مضبوط احتجاج کا اہتمام کریں، اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ان ترامیم کے پیچھے حکومت اور حکام کو مسترد کرنے کا سخت پیغام بھیجیں۔