کھیل

عاقب جاوید کی چھٹی؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ سامنے آگئے

اس سے قبل یہ ذمہ داری  عاقب جاوید بطورِ عبوری ہیڈ کوچ نبھا رہے تھے۔ اکتوبر 2024 میں غیر ملکی کوچ گیری کرسٹسن کے جانے کے بعد سے یہ عہدہ عاقب جاوید کے پاس تھا۔

پی سی بی  نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ وائیٹ بال کوچ (White Ball Coach) منتخب کر دیا۔

اس سے قبل یہ ذمہ داری  عاقب جاوید بطورِ عبوری ہیڈ کوچ نبھا رہے تھے۔ اکتوبر 2024 میں غیر ملکی کوچ گیری کرسٹسن کے جانے کے بعد سے یہ عہدہ عاقب جاوید کے پاس تھا۔

تاہم اب پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک مایہ ناز وائیٹ بال کوچ چن لیا ہے۔

 

پاکستان کے نئے وائیٹ بال کوچ مائیک ہیسن (Mike Hesson ):

 

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ مائیک ہیسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی وائیٹ بال کرکٹ فارمیٹ یعنی کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیلئے کوچ مقرر  کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے  مائیک ہیسن (Mike Hesson)  کوچنگ میں وسیع تجربہ رکھتےہیں۔ انہوں نے کینیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں  کے ساتھ بطورِ کوچ کام کیا۔

اس سے قبل انہوں نے 2012 سے لیکر 2018 تک تقریباً چھ سال تک بطور ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ذمہ داریاں نبھائیں۔

ان کی کامیاب کوچنگ کی وجہ سے نیوزی لینڈ سال 2015 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچا، تاہم فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کی وجہ سے ٹورنامنٹ نام نہ کر سکا۔

 

مزید پڑھیں:عمر گل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ منتخب

اس وقت ہیسن پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں نبھا رہےہیں۔ وہ 26 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائیٹ بال کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اپریل میں دورہ نیوزی لینڈ کے بعد خالی ہونے والی اس آسامی کیلئے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد قرعہ مائیک ہیسن کے نام نکلا۔ نئے کوچ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا آغاز کریں گے۔

 

نئے کوچ کی تقرری پر محسن نقوی کا پیغام :

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تقرری کے موقع پر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ مائیک ہیسن کی پاکستان مینز ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

"مائیک اپنے ساتھ بین الاقوامی تجربے کی دولت اور مسابقتی ٹیموں کو تیار کرنے کا ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ لے کر آئے ہیں۔ ہم پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ان کی مہارت اور قیادت کے منتظر ہیں۔

 

عاقب جاوید کی چھٹی؟

 

ہیسن سے قبل عبوری ہیڈ کوچ کا عہدہ نبھانے والے عاقب جاوید کو پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا۔ وہ نئے کوچ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا ان کی تقرری پر بیان میں کہنا تھا کہ "اپنے کرکٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے، ہمیں عاقب جاوید کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔”

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ "مائیک ہیسن کے ساتھ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے طور پر ان کی تقرری، پاکستان کرکٹ کے لیے ہمارے اسٹریٹجک وژن میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں  کی مہارت اور قیادت ہمارے قومی سیٹ اپ کی ترقی، ارتقا اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button