اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل 11 میں تماشائیوں کی عدم شرکت پالیسی سے ٹکٹ خریدنے والوں کا کیا ہوگا؟

یہ فیصلہ ، امریکا-اسرائیل-ایران تنازعے اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں پیدا ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ا اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا گیارہواں ایڈیشن اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا، تاہم سٹیڈیمز میں کوئی تماشائی نہیں ہوگا۔

یہ فیصلہ ، امریکا-اسرائیل-ایران تنازعے اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں پیدا ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ایندھن کا بحران اور صورتحال کی سنگینی

 

امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازعے نے آبنائے ہرمز سے تیل کی فراہمی بری طرح متاثر کر دی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں پ یٹرولیم مصنوعات کی قلت شدید ہونے کا خطرہ ہے۔ حکومت نے شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی اپیل کی ہے۔

تعلیمی ادارے بند جبکہ دفاتر میں کہیں ورک فراہم ہوم تو کہیں کم ملازمین سے نظام چلایا جارہا ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی صورتحال مزید کشیدہ بنا رہی ہے۔

پی سی بی کا نیا نظرثانی شدہ منصوبہ

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات اور قومی کفایت شعاری اقدامات کی روشنی میں پی ایس ایل کا نیا آپریشنل پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ پہلے چھ شہروں میں میچ کھیلے جانے تھے، اب صرف لاہور اور کراچی میں میچز ہوں گے۔ فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور ملتان کے میچز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کا نظر ثانی شدہ شیڈول

 

پی ایس ایل 11 کی نظر ثانی شدہ شیڈول  پر ایک نظر:
  • آغاز: 26 مارچ 2026 — پہلا میچ ہائیدرآباد کنگزمین بمقابلہ لاہور قلندرز
  • فائنل: 3 مئی 2026 — گدافی اسٹیڈیم، لاہور (ریزرو ڈے: ۴ مئی)
  • کل میچز:44 میچ، 39 دن
  • ٹیمیں:8 ٹیمیں — دو نئی ٹیمیں (ہائیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈی) شامل
  • وینیوز: صرف لاہور اور کراچی
  • گروپ: 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے
  • افتتاحی تقریب: منسوخ
  • میچ ٹائمنگ: 90 فیصد میچ شام 7 بجے شروع ہوں گے

ٹکٹ خریدنے والوں کا کیا ہوگا؟

 

ہزاروں کرکٹ شائقین نے لاہور، کراچی، ملتان، پشاور، فیصل آباد اور راولپنڈی کے میچز کے ٹکٹ خرید رکھے تھے۔ اچانک کیے گئے اس فیصلے نے ان تمام لوگوں کو مایوسی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔

چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ تمام فروخت شدہ ٹکٹوں کی 72 گھنٹوں کے اندر مکمل واپسی (Refund) کی جائے گی

جن شہروں کے میچز مکمل طور پر منسوخ ہوئے (ملتان، پشاور، فیصل آباد، راولپنڈی) — ان کے ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مکمل ریفنڈ ملے گا

پی سی بی اس حوالے سے ایک جامع ٹکٹ ریفنڈ پالیسی جلد از جلد باضابطہ طور پر جاری کی جائے گی۔ ریفنڈ کا طریقہ کار اور تفصیلی ہدایات پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری ہوں گی۔

شائقین نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ، تاہم فیصلے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ جلد یہ مشکل آسان ہو تا کہ سٹیڈیم میں دوبارہ ہلہ گلہ کیا جا سکے۔

ایونٹ منعقد ہو رہا یہی کافی ہے

 

اس تمام تر مایوس کن صورتحال میں بھی پاکستانی قوم کی کرکٹ سے محبت ماند نہیں پڑی۔ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ  پی ایس ایل 11 کا براڈکاسٹ تجربہ انتہائی اعلیٰ معیار کا ہوگا تاکہ گھر بیٹھ کر دیکھنے والے کروڑوں شائقین کو بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

امید ہے کہ بحران کے خاتمے کے ساتھ بعد کے مراحل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں واپس آنے کی اجازت مل سکے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button