دنیا

پاکستانیوں‌کی مدد سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ممکن، مشتاق احمد خان نے طریقہ کار بتادیا

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عوام سے مدد مانگ لی۔ ساتھ ہی انہوں نے طریقہ کار بھی سمجھا دیا جس کے تحت پاکستانی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں کردار ادا کرسکتا ہے۔
مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمیں عافیہ کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے آپ کی مدد درکار ہے۔ برطانوی امریکن وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ کی جانب سے امریکا میں کلیمینسی (صدارتی معافی) کی پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ سبکدوش ہونے والے صدر بائیڈن جنوری 2025 میں عہدہ چھوڑنے سے پہلے سینکڑوں قیدیوں کو رہائی دینے والے ہیں۔ اگر عافیہ کی معافی کی درخواست کو پارلیمنٹیرینز، صحافیوں، وکلاء اور ملک کی قابل ذکر شخصیات کی حمایت حاصل ہوگی تو اس سے ان کی رہائی کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔
ہم آپ سے کیا چاہتے ہیں؟

1. صدر بائیڈن کو خط لکھیں، جس میں ان سے عافیہ کو کلیمینسی دینے کی درخواست کی جائے (درخواست نمبر C310439)
2. اسے اپنے لیٹر ہیڈ پر اپنے مناسب تعارف اور دستخط کے ساتھ بھیجیں۔
afiamovement.contact@gmail.com پر ای میل کریں۔
عافیہ موومنٹ سیکرٹریٹ کو پوسٹ: E140 بلاک 7 گلشن اقبال، کراچی۔
– کسی بھی سوال کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں 03082999724

مزید پڑھیں:‌پاکستان حکومت اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا اعلان کرے، سراج الحق

3. ایک سرکاری وفد ڈاکٹر فوزیہ کی قیادت میں دسمبر میں واشنگٹن کے لیے روانہ ہونے والا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ ان خطوط کو ذاتی طور پر وائٹ ہاؤس لے جائیں گی۔
اس درخواست کا مقصد امریکہ میں زیر التواء 3500 درخواستوں میں عافیہ کی رہائی کی درخواست کو نمایاں کرنا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عوامی حمایت سے ڈاکٹر عافیہ کے وکلاء کو وائٹ ہاؤس کی توجہ حاصل کرانے میں مدد ملے گی۔
سینیٹر مشتاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کل میں نے خود بائیڈن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی حمایت میں خط بھیج دیاہے تا کہ عافیہ کو اس جہنم سے نجات مل سکے۔
آئیے، قلم اٹھائیے اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے خط لکھ کر اپنا حصہ ڈالئے۔
ٕ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button