کھیل

پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش سے وائٹ واش کا خطرہ، یہ آپکا ویژن ہے سر

کمزور فارم اور مسلسل ناکامیوں کے باعث قومی ٹیم وائٹ واش کے دہانے پر کھڑی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چمپین شپ کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں جس کے بعد پاکستان سیریز میں وائٹ واش ہوتا نظر آرہا ہے۔

پانچویں دن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے بنا کسی نقصان کے 42 رنز بنا لئے تھے جبکہ اسے جیتنے کیلئے مزید 143 رنز درکار ہیں۔

چوتھے دن کھیل کے دوران بارش نے وقتی طور پر پاکستان کو ریلیف فراہم کیا۔ اگر بارش نہ ہوتی تو ممکن تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم آج ہی جیت کے قریب پہنچ جاتی۔

قومی ٹیم کو بنگلہ دیش سے وائٹ واش کا خظرہ:

پاکستان کو پہلی اننگز میں صرف 12رنز لی لیڈ ملی تھی اور امید کی جارہی تھی کے دوسری اننگز میں قومی ٹیم اچھا سکور دے کر میچ جیتنے کی کوشش کرے گی۔

پہلی اننگز میں خرم شہزاد کی 6 وکٹوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر دھاک بٹھا دی تھی۔

تاہم کھیل کا چوتھا دن قومی ٹیم کیلئے تباہ کن ثابت ہوا اور قومی بیٹنگ لائن بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

کپتان شان مسعود صرف 28 رنز بنا سکے جبکہ بابر اعظم جن سے زیادہ سکور کی امید کی جارہی تھی صرف 11 رنز ہی بنا پائے۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان اور افغان کرکٹ ٹیمز بڑے ایونٹ سے باہر

 

صرف سلمان آغا ہی دوسری اننگز میں 47 رنز بنا سکے۔ لیکن کسی کھلاڑی کا ساتھ شامل نہ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم 172 نز ہی بنا سکی۔

پہلی اننگز کے 12 رنز کی لیڈ شامل کرتے ہی صرف 184 رنز کا ٹارگٹ بنگلہ دیشی ٹیم کو ملا۔

دوسری اننگز میں اب تک بنگلہ دیشی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لئے۔ بارش سے متاثرہونے کی وجہ سے کھیل اتنا ہی رہ چل سکا۔ تاہم ابھی مہمان ٹیم کے پاس آخری دن کا میچ اور 10 وکٹیں باقی ہیں۔

مجموعی طور پر میچ کا پلڑا بنگلہ دیش کے حق میں بھاری ہے۔ اب صرف بارش ہی قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچا سکتی ہے۔

اگر بنگلہ دیش جیت گیا تو:

 

اس وقت صارفین کے ذہن میں ایک ہی سوچ اٹھ رہی ہے کہ اگر بنگلہ دیش جیت گیا تو کیا ہوگا۔

یہ پریشانی اس لئے ضروری ہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اگر قومی ٹیم کو وائٹ واش ہوتا ہے تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے سفر تمام ہونے کا خطرہ ہے۔

اسی طرح یہ پہلا موقع ہو گا کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ  میں پہلی دفع بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے وائٹ واش کی شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔

 

شائقین قومی ٹیم کی زبوں حالی پر نوحہ کناں:

 

قومی ٹیم کی زبوں حالی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین بھی نوحہ کناں ہے۔

غیر ملکی کوچز، جدید ٹریننگ ، کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے باوجود قومی ٹیم کا قبلہ درست نہیں ہو پارہا ہے۔

یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ ہر فارمیٹ میں پے درے پے شکست ہیں لیکن کرکٹ بورڈ ، چیئرمین پی سی ، سلیکٹرز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یہی نہیں پی سی بی چیئرمین، کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کے اپنے اراکین کی قابلیت پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ لیکن نہ تو کوئی جواب آرہا ہے نہ ہی استعفیٰ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button