پاکستان ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 سیمی فائنل تک رسائی کی کتنی امید باقی؟
سپر ایٹ مرحلے کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہو گیا تو انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہیری بروک کی برق رفتارسنچری نے جیتا ہوا میچ ہرا دیا۔

پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کا سفر جو کسی رولر کوسٹر سے کم نہیں رہا ایک بار پھر قومی ٹیم کو اگر مگر کی صورتحال پر لے آیا ہے۔
شائقین اس صورتحال کے عادی تو ہیں لیکن یہ عمل ان کے ایونٹ سے لطف اندوز ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے کیونکہ اب بات صرف اپنی ٹیم کی جیت نہیں ، دوسری ٹیموں کی ہار سے بھی جڑ جاتی ہے۔
سپر ایٹ مرحلے کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہو گیا تو انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہیری بروک کی برق رفتارسنچری نے جیتا ہوا میچ ہرا دیا۔
پاکستان ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 سیمی فائنل تک رسائی کا مشن مشکل سطح پر آگیا ہے۔ دو میچز میں صرف ایک پوائنٹ ، گروپ میں تیسرا نمبر لیکن پھر بھی حیران کن طور پر سیمی فائنل تک رسائی کا آپشن باقی ہے۔
آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف میچ ہارنے کے بعد بھی قومی ٹیم کے پاس کیا آپشن بچے ہیں جن سے سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہو سکتی۔
پاکستان ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 سیمی فائنل تک رسائی کا مشن:
اس وقت گروپ کی بات کر لی جائے تو انگلینڈ دو میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ پاکستان کے ساتھ میچ ٹائی ہونے کے بعد ایک پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان منفی رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ سری لنکا دونوں میچز ہارنے کے بعد گروپ میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
گروپ 2 کے باقی میچزکی بات کر لی جائے تو
- 25 فروری کو سری لنکا نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔
- 27 فروری کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
- 28 فروری کو پاکستان کا سری لنکا سے مقابلہ ہو گا۔
| ٹیم | میچ | جیت | ہار | نتیجہ نہیں | پوائنٹس | نیٹ رن ریٹ |
|---|---|---|---|---|---|---|
| انگلینڈ | 2 | 2 | 0 | 0 | 4 | مثبت |
| نیوزی لینڈ | 1 | 0 | 0 | 1 | 1 | 0.000 |
| پاکستان | 2 | 0 | 1 | 1 | 1 | منفی |
| سری لنکا | 2 | 0 | 2 | 0 | 0 | منفی |
پہلا منظر نامہ:
پاکستان ٹیم کیلئے جو سب سے آسان راستہ ہے وہ کچھ یوں ہے کہ اگر نیوزی لینڈ 25 فروری کو سری لنکا اور 27 کو انگلینڈ سے میچ ہار جاتی ہے تو اس کا پوائنٹ سکور 1 ہی رہے گا۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان اگر 28 فروری کو سری لنکا کو شکست دے دیتا ہے تو تین پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر آجائے گا جس سے سیمی فائنل تک باآسانی رسائی ہو گی۔
لیکن یہ ایک کٹھن سفر ہے کیونکہ اپنے میچ کی جیت کے ساتھ پاکستان کو نیوزی لینڈ کی ہار بھی درکار ہو گی جو کہ اخیتار میں نہیں آتی۔
منظر نامہ 2:
دوسرا منظر نامہ نسپتاً کٹھن ہے ۔ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز میں سے ایک جیت اور ایک ہار جائے اور پاکستان سری لنکا کو شکست دے دے تو دونوں ٹیمیں 3 پوائنٹس کے ساتھ برابر آجائیں گی۔ ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔
اس وقت پاکستان منفی رن ریٹ کے ساتھ ہے ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ پاکستان کو نہ صرف سری لنکا سے جیتنا ہوگا بلکہ یہ شکست بڑے مارجن سے دینا ہوگی۔
میچ کھیلے بغیر ہی ایونٹ سے آؤٹ:
یہ سب سے خطرناک صورتحال ہو سکتی ہے جب پاکستان ٹیم میچ کھیلے بغیر ہی ایونٹ سے باہر ہو سکتی۔ اگر نیوزی لینڈ 25 اور 27 فروری کے اپنے دونوں میچز جیت جاتا ہے تو ایسی صورت میں قومی ٹیم کیلئے سری لنکا سے جیت بے معنی ہو جائے گی۔ یعنیٰ کہ 28 فروری کا میچ کھیلے بغیر ہی ایونٹ سے باہر۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 سیمی فائنل امید باقی مگر معمولی سی:
پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا مشن میں ابھی امید باقی ہے مگر معمولی سی۔ اس کیلئے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف میچ بڑے مارجن سے جیتنے کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دونوں گروپ میچز میں شکست بھی چاہیے۔
اس لئے حساب بہت سادہ ہے کہ معاملہ اب کرکٹ گراونڈ سے نکل کر ایک بار پھر قوم کی دعاؤں تک پہنچ گیا ہے۔



