پاکستان اور ترکی کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کی مشترکہ تعاون سے تیار کردہ میگا بجٹ اور میگا کاسٹ والے ترکی کے تاریخی ڈرامے”صلاح الدین ایوبی” کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سپر ہٹ ڈرامے کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کرنے سے قبل، پچھلے سال ترک زبان میں ترکی کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر نشر کیا گیا تھا۔
ترکی میں اس ڈرامے کی ریلیز کے بعد، اب اسے پاکستان میں بھی اردو ڈبنگ کے ساتھ ہم ٹی وی پر نشر کر دیا گیا ہے، اور یہ ہر ہفتے بروز پیر سے بدھ تک نشرکیا جا رہا ہے۔صلاح الدین ایوبی” میں صلاح الدین ایوبی کا کردار اُغور گنیش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے، جبکہ دیگر مرکزی کردار بھی ترک اداکاروں نے نبھایا ہے۔
صلاح الدین ایوبی” کو بنانے کا اعلان دسمبر 2021 میں ہوا تھا، اور تقریباً تین سال بعد اس کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔پاکستانی پروڈکشن ہاؤس انصاری فلمز اور ترکی کی ایکلی فلمز کے درمیان صلاح الدین ایوبی ڈرامے کو بنانے کے لیے اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ مہوش حیات نے کس اداکار کو بارات لے کر آنے کی پیشکش کی؟
اس ڈرامے کی کاسٹ کا انتخاب کرنے کے لیے پاکستان میں بھی آڈیشن لیے گئے تھے، جس میں 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی، اور اس حوالے سے عائشہ عمر سمیت دیگر معروف اداکاروں کو کاسٹ کیے جانے کی مختلف باتیں گردش کرنے لگیں تھیں۔
“صلاح الدین ایوبی” کی اردو زبان میں ریلیز پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے، جو پہلے بھی کئی ترک تاریخی ڈرامے اردو زبان میں دیکھ چکے ہیں۔اس ڈرامے کے ذریعے، عوام کو صلاح الدین ایوبی کی عظمت، ان کے کردار کی شانداری، اور ان کے قہر و غضب کو دوبارہ محسوس کرنے کا موقع ملا ہے۔
اس ترکی کے تاریخی ڈرامے کی ریلیز سے پاکستانی عوام بہت خوش ہیں، اور اسے بہت شوق سے دیکھ بھی رہے ہیں، جس کی اصل وجہ اداکاروں کی عمدہ اداکاری ہے جس کی بدولت، “صلاح الدین ایوبی” نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
Show/Hide Comments