پاکستان میں‌ نوجوان ووٹرز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟

پاکستان میں الیکشن 2024 کیلئے جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میںنوجوان ووٹرز کی تعداد میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ خیبر پختونخوا میں دیکھا گیا ہے۔
نوجوان ووٹرز کی تعداد 2018 کے مقابلے میں 46.43 ملین سے بڑھ کر 56.86 ملین ہو گئی ہے، جو تقریباً چھ سالوں میں 10.42 ملین کا ایک بڑا اضافہ ہے اور اس سے عام انتخابات کے نتائج کا تعین کرنے میں اہم کردار ہو گا ۔
تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد، جن کی اکثریت سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز پر پروپیگنڈہ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ووٹرز کو متاثر کر سکتی ہے، بلکہ انتخابات کے دن اگر وہ بڑی تعداد میں نکلتے ہیں تو کئی حلقوں میں انتخابی منظر کو بھی بدل سکتے ہیں۔
ووٹرز کی کل تعداد 128.58 ملین ہونے کے ساتھ، 56.86 ملین نوجوان ووٹرز کی تعداد 44.22 فیصد ہے۔ ان میں پنجاب سے 31.85 ملین، سندھ سے 11.72 ملین، خیبر پختونخواہ سے 10.72ملین اور بلوچستان سے 2.3ملین شامل ہیں۔ 2018 میں نوجوان ووٹرز کا تناسب کل ووٹرز کا 43.82 فیصد تھا۔
ووٹرز کے عمر کے لحاظ سے اعداد و شمار کے مطابق، 18 سے 25 سال کی عمر کے 23.51 ملین ووٹرز ہیں جبکہ 26 سے 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 33.34 ملین ہے۔ 18 سے 25 سال کی عمر کے 23.51 ملین ووٹرز میں 14.8 ملین مرد اور 9.32 ملین خواتین شامل ہیں۔ 26-35 سال کی عمر کے 33.34 ملین ووٹرز میں 17.89 ملین مرد اور 15.44 ملین خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پلان سی کیا ہے؟

اس کے علاوہ، مزید 28.74 ملین ووٹرز کی عمریں 36-45 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں 15.08 ملین مرد اور 13.67 ملین خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹرز کی عمر کے حساب سے اعداد و شمار کا ایک گہرا تجزیہ یہ بتاتا ہے کہ سندھ کو چھوڑ کر تین صوبوں کے 19 اضلاع میں 35 سال سے کم عمر کے 50 فیصد سے زائد افراد ووٹر کے طور پر اندراج کرائے گئے ہیں۔
ان میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے 14، بلوچستان کے چار اور پنجاب کے ایک اضلاع شامل ہیں۔ کے پی میں نوجوان ووٹرز کا سب سے زیادہ تناسب 51.40 فیصد ہے۔ ضلع میں کل 20.86 ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 10.73 ملین کی عمریں 35 سال سے کم ہیں۔ صوبے کے کل 36 اضلاع میں سے صرف تین میں ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے کم ہے، جن میں سے دو 46.82 فیصد اور 46.72 فیصد کے حساب سے چھوٹے ہیں۔
سابقہ فاٹا کا ضلع باجوڑ 54.45 فیصد نوجوان ووٹرز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ضلع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 664711 ہے اور نوجوان ووٹرز کی تعداد 361910 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں