انٹرنیٹ-لوڈشیڈنگ

پاکستان انٹرنیٹ لوڈ شیڈنگ متعارف کرانے والا پہلا ملک

ہم نے پوری دنیا نہیں دیکھی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے بڑے بڑے جملے داغ دیتے ہیں۔ لیکن جب دنیا بھر سے اپنے حالات ملا کر کے دیکھتے ہیں تو کبھی کبھی ہمارے دعوے سچ بھی نظر آنے لگتے ہیں۔
چند ماہ قبل جب انٹرنیٹ کی سپیڈ سلو ہونے اور کئی مقامات پر سوشل میڈیا ایپس جیسا کہ واٹس ایپ پر فائلز شیئر کرنے اور وائس میسج کی ترسیل میں مشکل پیش آئی تو کسی منچلے نے سوشل میڈیا پر لکھ ڈالا کے مبارک ہو کہ پاکستا ن انٹرنیٹ لوڈشیڈنگ متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
کسی دور میں صرف بات بجلی کی لوڈ شیڈنگ تک محدود تھی۔ جب گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کی گئی تو یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔ لیکن انٹرنیٹ لوڈشیڈنگ ہو سکتی ہے یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔
آج اس منچلے کا جملہ اور زیادہ درست معلوم ہونے لگا ہے کیونکہ ملک بھر سے اب اطلاعات آنے لگی ہیں کہ سوشل میڈیا ایپس جیسا کہ ایکس وغیرہ چلانے کیلئے استعمال کی جانے والی وی پی این نے بھی کام کرنا بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:روسی عدالت کا گوگل کو بھاری جرمانہ،گوگل ادا کرنے سےقاصر

صحافی عمر دراز گوندل نے لکھا کہ لاہور میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں ، یوفون پر تو واٹس ایپ وائس نوٹ نہ سینڈ ہو پارہے نہ ریسیو۔
صحافی تنویر اعوان نے لکھا کہ بلآخر پاکستان میں VPN سروس کو بھی قابو کرلیا گیا ہے ۔ فری اور پیڈ وی پی این کی اکثریت بلاکڈ ہوچکی ہے ۔ آپ مختلف اکاؤنٹس کی پوسٹس ان کے امپریشنز سے بھی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کس قدر بڑے پیمانے پر یہ سب ہوا ہے۔
جب کے کئی صارفین نے متبادل وی پی این بتانا شروع کر دیئے ہیں جو ان کی نظروں میں ابھی کام کر رہے ہیں۔
اگر حکومت کسی ایسے پروگرام پر کام کر رہی ہے تو اسے ضرور سوچنا چاہیے کہ پاکستان میں اب پیسہ لانے کا صرف ایک ہی طریقہ بچا ہے اور وہ آئی ٹی ایکسپورٹس ہیں۔ اگر حکومت نے اسے بھی متاثر کر دیا توملک کی آمدن کا کوئی ذریعہ باقی نہیں بچے گا۔

پاکستان انٹرنیٹ لوڈ شیڈنگ متعارف کرانے والا پہلا ملک” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں