پاکستان چاند پر اترنے کو تیار

دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور ہم ابھی آٹے کی لائنوں میں لگے ہیں۔ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور ہم ابھی تک اپنی ایئر لائن نہیں چلا سکتے۔ اس طرح کے طعنے پاکستان میں ہوتے ہوئے آپ نے ضرور سنے ہونگے۔ پر اب یہ طعنہ زیادہ دیر نہیں چلنے والا کیونکہ اب پاکستان بھی چاند پر جانے کیلئے تیار ہے۔
پاکستان اپنا کیوب سیٹ سیٹلائٹ چین کے آنے والے چاند مشن چانگ ای 6 کے ایک حصے کے طور پر لانچ کرنے کے لیے تیار ہے، جو مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہے۔یہ سیٹلائٹ جس کا نام ICUBE-Qamar (ICUBE-Q) ہے، پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST)، پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO)، ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن (APSCO)، اور چین کی شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی (SJTU)۔کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے۔
چانگ 6 مشن کا مقصد چاند کے دور دراز سے نمونے جمع کرنا ہے، اور پاکستان کا کیوب سیٹ مشن میں شامل مختلف ممالک کے متعدد پے لوڈز میں شامل ہوگا، جن میں فرانس، یورپی خلائی ایجنسی اور اٹلی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان اور دوبئی میں بے موسم کی بارشیں کیوں ہو رہی ہیں؟

یہ تعاون کیوب سیٹس سے آگے خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں ماحولیات کو برداشت کرنے والے بیجوں پر تحقیق اور چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن اور قطب جنوبی پر قمری اڈے میں شامل ہونے کے ممکنہ معاہدوں جیسے اقدامات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ تھوڑا عرصہ قبل پڑوسی ملک بھارت نے اپنا مشن چندریان 3 میں‌7 سیٹلائٹ چاند پر بھیجے تھے۔ چین نے اس موقع پر بھارت کے اس دعویٰ کو محض دعویٰ قرار دیا تھا اور چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ چندریان 3 اپنے ہدف سے 600 کلومیٹر دور اترا ہےاس لئے بھارت کا یہ دعویٰ غلط ہے۔ تاہم بھارت کی جانب سے چاند کے قطب جنوبی پر اترنے کا سرکاری سطح پر دعویٰ‌کیا گیا تھا اور خوشی بھی منائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں