کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سےپہلے شاہد آفریدی بڑا اعزاز پاکستان لے آئے

بوم بوم آفریدی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز لے آئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے شاہد خان آفریدی کو سفیر مقرر کر دیا ہے۔دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شاہد آفریدی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کرکٹ سٹار کرس گیل، انڈین سٹار یوراج سنگھ اور مشہور زمانہ ایتھلیٹ یوسن بولٹ بھی سفیروں کی فہرست کا حصہ ہیں۔
بطور سفیرنامزدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ایونٹ ہمیشہ سے ان کے دل کے قریب رہا ہے۔ پہلے ایونٹ میں پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے لیکر 2009 کے ورلڈکپ میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے تک انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت کچھ حاصل کیا۔ شائقین بھی بوم بوم آفریدی کی بطور سفیر نامزدگی کو پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کے جارحانہ آل راؤنڈر نے سفیر مقرر کیئے جانے کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے بیان دیا کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان شیڈول میچ کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کو تیار

شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے جارحانہ طرز کی وجہ سے کافی نام کمایا ہے۔ 2009 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقہ اور فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی پیش کر کے انہوں نے ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا ہے جس میں بابر اعظم کی قیادت میں ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم چنی گئی ہے۔حارث رؤف مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اعظم خان، ابرار احمد، عماد وسیم، صائم ایوب، شاہین آفریدی، افتخار احمد، نسیم شاہ، فخر زمان، محمد عامر، محمد رضوان، عثمان خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button