نتن یاہو کی رہائش گاہ پر فلیش بموںسے حملہ

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قیصریہ کے علاقے میں وزیراعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ پر دو فلیش بم پھینکے گئے جو باغ میں جا گرے۔بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق اس حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ جس وقت یہ معاملہ پیش آیا اس وقت وزیر اعظم نتن یاہو اور ان کے اہلخانہ رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔
یہ ایک ماہ میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل 19 اکتوبر کو حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ایک ڈرون داغا تھا اور اس وقت میں وزیر اعظم کی وہاں موجودگی کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جلد از جلد تحقیقات کر کے ذمہ داروں سے نمٹنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سرخ لکیریں عبور کر دی گئی ہیں ۔ اسرائیلی وزیراعظم کو ایران اور اس کے پراکسی گروہوں کی طرف سے مسلسل جانے سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:حزب اللہ کا نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق وزیراعظم نتن یاہو کے گھر پر حملےکے ساتھ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈوں پر بھی 80 کے قریب میزائل فائر کئے۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہی اسرائیل نے بیروت اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں پر بمباری کی تھی ۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مشرقی لبنان کی وادی بیکا میں 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ایک اندازے کے مطابق لبنان میں اس جنگ سے اب تک 3450 کے قریب افراد جاں بحق ہو چکےہیں جن میں سے ایک بڑی تعداد حالیہ دنوں میں جان سے گئی جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی نے شدت اختیار کی۔