پاکستانحماس اسرائیل جنگدنیا

پاکستان فلسطینی طلبہ کیلئے کیا قابل تعریف اقدامات کر رہا ہے؟

اسلامی تعاون تنظیم یعنی کہ او آئی سی نے پاکستان میں فلسطینی طلبہ کیلئے تعلیمی انتظام کرنے کیلئے مزید پانچ ہزار فیلو شپس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے ذریعے کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز کامسٹیک کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاکستان کی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، فلسطینی سفیر احمد جواد ربعی ، اور پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ نے شرکت کی۔
فلسطینی طلبہ کیلئے ان پانچ ہزارفیلو شپس کے سنگ میل پر کامسٹیک کے کوارڈینیٹر محمد اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ فلسطین میں تعلیمی اداروں کو حکمت عملی کے تحت اجاڑ دیا گیا اور اب جب فلسطین کی تعمیر نو ہوگی تو اس کیلئے جس تکینکی افرادی قوت کی ضرورت ہو گی وہ ہم انہی کے طلبہ کے ذریعے اپنے فلسطینی بھائیوں کو تحفہ دیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکہ غزہ پر بمباری کیلئے اسرائیل کو مزید اسلحہ دینے کو تیار

یاد رہے کہ فلسطینی طلبہ کیلئے فیلو شپ کا دوسرا دور تھا۔ پہلے حصے میں پانچ سو فیلوشپس کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف تعلیمی شعبوں میں پاکستان میں فلسطینی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
فلسطینی سفیر احمد جواد ربعی نے او آئی سی کے اس ذیلی ادارے اور پاکستانی حکومت اور تعلیمی اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں پانچ ہزار فلسطینی طالبعلموں کو فیلوشپس دینے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان میں زیر تعلیم ایک طالبہ نے نجی میڈیا چینل کو بتایا کہ وہ غزہ کے علاقے خان یونس سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی جھٹکے میں ان کے گھر کے 24 افراد جان سے جا چکے ہیں اور اب صرف 12 افراد بچے ہیں جو 6 ماہ سے خیموں میں محصور ہیں۔انہوں نے واپس فلسطین جا کر اپنے خاندان کے افراد کیلئے کچھ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کے داخلی راستوں پر پہروں کی وجہ سے وہ واپس اپنے گھر کے افراد تک نہیں پہنچ پائیں گی۔انہوں نے پاکستانیوں کی خصوصی الفاط میں تعریف بھی کی اور مشکل وقت پر ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button