پاکستانسیاست

مراد سعید کو تمغہ شجاعت، مقدمات ختم

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے اوران پر درج تمام مقدمات ختم کرنے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی۔پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد سہیل خان کی جانب سے پیش کی گئی اس قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ گزشتہ دو سال کے واقعات، حادثات اور سانحات نے ثابت کیا کہ اس دھرتی کے سپوت اور دلیر بیٹے مراد سعید کی ہر بات سچ ثابت ہوئی، اس نے پوری قوم کے عظیم تر مفاد میں مملکت خدادا پاکستان کو آنے والے خطرات سے خبردار کیا تھا۔
اگست 2022 اور اکتوبر 2022 کی امن تحریک اور واقعات نے ایک طرف فیصلہ سازوں کی غلط پالیسیوں کو بے نقاب کیا تو دوسری طرف دہشت گردی کی تاریخ میں پہلی دفعہ یہ بھی ہوا کہ ایک نوجوان نے قوم کو متحد کر کے ایک قطرہ خون بہائے بغیر امن کو بحال کرنے کی کوشش کی ۔
مراد سعید صاحب کی ملک سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا اور بے جا بغاوت کے مقدمات درج کئے گئے لیکن اس نے سیاست، قومیت ، لسانیت اور مفادات سے بالاتر ہوکر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کو متحد کر کے پورے ملک کو امن کا پیغام دیا اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کر کے ثابت کیا کہ وہ حق پر تھا اور اپنے وطن کی خاطر سب کچھ کر گزرنے سے دریغ نہ کیا۔ وقت نے ثابت کیا کہ آج مالاکنڈ اور پشاور ریجن میں جو امن ہے اور لوگ اپنے گھروں میں سکون سے رہ رہے ہیں تو یہ اس نوجوان کی کاوشوں کی مرہون منت ہے۔

مزید پڑھیں: مراد سعید کو پھانسی کی سزا؟

مالاکنڈ میں امن کے قیام کے بعد مراد سعید نے جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے آنے والی لہر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے امن تحریک کا آغاز کیا لیکن اسکو حکومت وقت اور فیصلہ سازوں نے روپوشی پر مجبور کیا۔ اب جب وہاں حالات خراب ہو چکے ہیں اور مراد سعید کی بات ٹھیک ثابت ہوئی ہے تو اس پر بھی قوم سے معافی مانگ کر امن کے قیام کے حوالے سے واضح
پالیسی دی جائے۔
لہذا یہ ایوان اسکو نہ صرف خراج تحسین پیش کرتی ہے بلکہ پرزور سفارش کرتی ہے کہ مراد سعید صاحب کے خلاف بنائے گئے تمام جعلی مقدمات ختم کر کے اسکو سیکورٹی مہیا کی جائے۔ اور امن کی بحالی و خدمات پر انکو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے ۔ کیونکہ اسوقت ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جیسے نوجوانوں کو سراہا جائے اور انکی خدمات کو تسلیم کیا جائے۔
نیز یہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ جناب مراد سعید صاحب کو فی الفور منظر عام پر لایا جائے اور انکی سیکورٹی و حفاظت کو یقینی بناکر تمام جعلی و بے بنیاد مقدمات ختم کیے جائیں۔ مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی اس قرار داد سے قبل گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان نے بھی مراد سعید سے معافی مانگ کر ان کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button