ملتان ٹیسٹ، جو روٹ کے ایک اننگز میں تین ریکارڈ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے 556 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اب تک تیسرے روز کھیل کے اختتام تک صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لئے ہیں اور پاکستانی بولرز کے ایک نہیں چل پارہی۔
جو روٹ اور ہیری بروک کی جانب سے پاکستانی بولرز کی پٹائی جاری ہے جو کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام تک جو روٹ 176 رنز جبکہ ہیری بروک 141 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کی اننگز برابر کرنے کیلئے صرف 64 رنز باقی ہیں جبکہ ابھی اس کے پاس 7 وکٹیں باقی ہیں۔
آج کھیل کے دوران انگلش بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کے ایک نہ چلنے دی۔ جو روٹ نے اس دوران تین اعزاز بھی اپنے نام کر لئے۔
جو روٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 5 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے جبکہ دوسری جانب انہوں نے سابق کپتان الیسٹر کک کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر اپنا نام بھی لکھوا لیا۔
مزید پڑھیں:کنگ بابر ہمت ہار گئے
یوں تو کرکٹ نیوز رپورٹ کرنے والی ویب سائٹس اس میچ کے ڈرا ہونے کی پیشن گوئی کر رہی ہیں لیکن اس پیشن گوئی میں شاید پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیر متوقع بیٹنگ لائن کو شمار نہیں کیا گیا جو پانچویں دن کے آخری سیشن میں بھی لڑکھڑا کر ڈرا میچ ہار کر جیت مخالف ٹیم کی جھولی میں ڈال دیتی ہے۔
اگر کل کھیل کے چوتھے روز میں بولرز اپنا اثر و رسوخ نہ دکھا سکے تو انگلینڈ ایک اچھا ٹارگٹ سیٹ کر کے قومی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔