صحتمتفرق

ماہرین صحت نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا

کراچی سمیت پورے پاکستان میں اس وقت شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکل بن گئی ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ملک بھر میں گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق، شدید گرمی کے باعث شہریوں کی صحت پر برے اثرات پڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ماہرین صحت نے شہریوں کو مختلف جِلدی اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ سے آگاہ کردیا ہے۔ ان بیماریوں میں ہیٹ ریش، خارش، داد اور زرد زخم شامل ہیں۔ گرمی کی شدت کے باعث مختلف جِلدی امراض اور انفیکشنز کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے کراچی کے جناح اسپتال کی اوپی ڈی میں بھی روزانہ سو سے ڈیڑھ سو جِلدی امراض کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی کے شدید اوقات، خصوصاً صبح 11 بجے سے دوپہر 4 بجے تک، بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ اگر نکلنا بہت ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی کا اثر کچھ کم ہو سکے۔

مزید پڑھیں:والدین کے لیے بری خبر

ماہرین صحت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ شہری دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کی کوش کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ شہریوں کوچاہیئے کہ گھر میں رہتے ہوئے بھی پنکھے یا ایئر کولر کا استعمال کریں اور گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ سورج کی شعاعوں سے خودکو محفوظ رکھا جاسکیں،اسکے علاوہ اس شدید گرمی میں زیادہ نمکین اور مصالحے دار کھانوں سےگریز کریں کیونکہ اس سے پیٹ کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.
شہریوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی صحت کا خود خیال رکھیں اور ماہرین صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو اور اپنے پیاروں کو اس شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button