مگر مچھوں

ماں نے بیٹے کومگر مچھوں کے آگے پھینک دیا

بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 32 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے 6 سالہ گونگے بہرے بیٹے کومگر مچھوں سے بھری ہوئی نہر میں پھینک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے کمسن بیٹے ونود کو لے کر ساوتری اور اس کے شوہر کے درمیان ہر روز جھگڑا ہوتا تھا، کیوں کہ اس کا بیٹا پیدائشی طور پر گونگا اور بہرہ تھا ۔ اس واقعہ کے نتیجے میں بچے کی موت ہوگئی ۔

ساوتری نے پولیس کو بتایا کہ اکثر ان کا شوہر اسے ونود سے متعلق طعنے دیتا رہتا تھا اور کہتا تھا کہ تم نے ایسا بچہ پیدا ہی کیوں کیا جو نہ سن سکتا ہے اور نہ ہی بول سکتا ہے، جاؤ اس کو کسی کنال میں پھینک دو، اس لئے جو بھی واقعہ ہوا اس کا اصل قصوروار میرا شوہر ہی ہے۔

مزید پڑھیں:100 سے زائد عورتوں کے انڈے ضائع ہونے کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں نےونود کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینکنے کی فوری اطلاع پولیس کو رپورٹ کی، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کی اور ایک دن بعد بچے کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے، جس پر مگر مچھوں کے دانتوں کے نشانات موجود تھے، جبکہ اسکا ایک ہاتھ نہیں تھا۔

اس واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو نہر میں پھینکنے پر دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہےاور انہیں مقامی عدالت نے 14 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اس واقعے نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا واقعی ہم انسان ہیں.

ماں نے بیٹے کومگر مچھوں کے آگے پھینک دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں